لائٹس کی تنصیب میں تاخیر، آسٹریلیا اور بھارت کا ویمنز ون ڈے ہوبارٹ منتقل
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
میلبرن کے جنکشن اوول گراؤنڈ میں نئی فلڈ لائٹس کی تنصیب میں تاخیر کے باعث آسٹریلیا اور بھارت کا ویمنز ون ڈے ہوبارٹ منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ برس یکم مارچ کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن کے جنکشن اوول گراؤنڈ میں تیسرا ویمنز ون ڈے میچ اب ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔
یہ میچ میلبرن کا پہلا ڈے نائٹ انٹرنیشنل ہونا تھا لیکن پلاننگ میں رکاوٹوں اور جاری کام کے باعث شائقین کی رسائی متاثر ہوتی جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے مقابلہ تسمانیہ منتقل کردیا۔
اس فیصلے سے ہوبارٹ کو سیریز میں لگاتار دو ون ڈے میچز کی میزبانی مل گئی۔
سیریز کے مصروف شیڈول کے باعث دوسرے اور تیسرے میچ کے درمیان صرف ایک دن کا وقت ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا
پڑھیں:
لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل
لاہور:جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔
دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہیں جہاں پاکستان ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت لورا وول وارٹ کررہی ہیں۔
قومی ٹیم کے 11 رکنی اسکواڈ میں منیبہ علی، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، سدرہ نواز، رامین شمیم، ڈیانا بیگ، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔