ٹیکساس کی ایئرلائنز کا بوئنگ طیارہ انجن فیل، ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک ایئرلائنز کے بوئنگ طیارے کا انجن اچانک فیل ہوگیا تاہم عملے کی بروقت حکمتِ عملی کے باعث بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا۔
تفصیلات کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ دورانِ پروازانجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، کپتان نے فوری طورپرطیارے کا رخ بدل کر اسے لاس اینجلس ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔
ایئر ٹریفک کنٹرول اورریسکیو ٹیموں کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعے کی صورت میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ بحفاظت لاس اینجلس ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا اور تمام مسافر وعملہ محفوظ رہے، ایئرلائنز نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی ایوی ایشن حکام نے انجن فیل ہونے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اورکہا ہے کہ بوئنگ کمپنی اور ایئرلائنز کے انجینئرزکو بھی تکنیکی جانچ میں شامل کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قطر پر اسرائیلی جارحیت امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، عرب، اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ
اعلامیے میں قطر پر اسرائیلی جارحیت کو بزدلانہ، غیر قانونی اور امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مسلم ممالک نے اسرائیل کے خلاف قطر کو جوابی اقدامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ اسلام ٹائمز۔ قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف مسلم دنیا متحد ہوگئی، اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں قطر پر اسرائیلی جارحیت کو بزدلانہ، غیر قانونی اور امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مسلم ممالک نے اسرائیل کے خلاف قطر کو جوابی اقدامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ دوحہ میں عرب سربراہ ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ قطر کے ثالثی عمل پر حملہ عالمی امن کوششوں پر حملہ ہے۔ مشترکا اعلامیہ میں اسرائیل کی جارحیت کو امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا، قطر پر بزدلانہ اور غیر قانونی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی، قطر کی خود مختاری کے دفاع کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیے میں قطر، مصر، امریکا کی غزہ جنگ بندی کی ثالثی کوششوں کی مکمل حمایت کی گئی، اسرائیلی حملے کو جواز دینے کی ہر کوشش کی سختی سے مخالفت کی گئی، اسرائیلی جارحیت کو درست ثابت کرنے کی کسی بھی کوشش کو مکمل مسترد کر دیا گیا، قطر کو دوبارہ نشانہ بنانے کی اسرائیلی دھمکیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں اور دیگر نے شرکت کی۔