پاک فوج کے آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے خارجی کا تہلکہ خیز اعترافی بیان سامنے آگیا، گل بہادر گروپ کے دہشت گرد عبدالصمد نے فتنۃ الخوارج کے بارے میں ہوش ربا انکشافات کیے۔
خارجی عبدالصمد نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے تقریباً ساڑھے چار سال افغانستان میں گزارے اور وہاں میں نے کلاشنکوف چلانے کی ٹریننگ حاصل کی اور اس کے بعد منظر ہیل پہنچا جہاں گل بہادر گروپ کے کمانڈر صادق سے ملا اور تین ماہ گزارے۔‘‘
ہتھیار ڈالنے والے خارجی نے انکشاف کیا کہ بعد ازاں زنگوٹی خرسین آیا جہاں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر اسد سے ملا اور اسکے گروپ میں شامل ہوا، زنگوٹی کی مینار والی مسجد میں اسد ملاّ فوج کو مرتد کہہ کر آئی ڈیز، مائنز اور ڈرون بم بنواتا تھا، مسجد میں آئی ڈیز اور مائنز بناتے وقت گندی ویڈیوز چلتی رہیں۔
خارجی عبدالصمد نے بتایا کہ اسد ملاّ مسجد میں گانے چلاتا اور غلط کاموں کے لیے اس نے اپنے ساتھ دو بچے رکھے ہوئے تھے، اسد ملاّ کہتا فوج مرتد ہے اور ہمیں مائنز دے کر ہدایت کرتا کہ یہ فوج کے خلاف استعمال کرو، جب میں نے ان کے کام دیکھے تو مجھے لگا کہ یہ کافروں سے بھی بدتر ہیں۔
اعترافی بیان میں خارجی عبدالصمد نے مزید بتایا کہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد قرآن کی بے حرمتی، بچوں سے زیادتی اور مساجد کی توہین کرتے ہیں، جب میں نے ان کو چھوڑنے کا ارادہ کیا تو اسی دوران فوج نے چھاپہ مارا اور یہ لوگ وہاں سے بھاگ گئے، بھاگنے سے پہلے اسد ملاّ نے ہم سب سے موبائل فون اور شناختی کارڈ جمع کیا، موبائل فارمیٹ کر دیے لیکن شناختی کارڈ اپنے ساتھ لے گیا۔
خارجی عبدالصمد نے انکشاف کیا کہ زنگوٹی کی مساجد ان کا مرکز تھیں، دین اکبر، مرزا خان اور لاؤد خیل مساجد میں 10، 10 بندے موجود تھے جبکہ مینار والی مسجد میں کمانڈر اسد ملاّ کے ساتھ 15 بندے موجود تھے اور گاؤں کی جتنی بھی مساجد تھیں، ان سب کا وہ کمانڈر تھا۔
ہتھیار ڈالنے والے خارجی نے بتایا کہ میں نے 5 سال طالبان کے ساتھ اور صرف 5 دن فوج کے ساتھ گزارے، مگر گواہی دیتا ہوں کہ فوج درست اور طالبان غلط ہیں، طالبان کہتے تھے کہ فوج منافق ہے لیکن جب میں نے فوج کا رویہ دیکھا تو حقیقت یہ سامنے آئی کہ طالبان ہی منافق ہیں۔ طالبان بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے تھے، مساجد کا احترام نہیں کرتے تھے اور قرآن کی بے حرمتی کرتے تھے۔
خارجی عبدالصمد نے کہا کہ میرا عوام کو پیغام ہے کہ اپنے بچوں کو ان لوگوں سے دور رکھیں اور فوج کے ساتھ تعاون کریں۔
خارجی عبدالصمد کے اعترافات نے اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والے خوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والے خوارج کے خلاف فیصلہ کن وار کا وقت آچکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خارجی عبدالصمد نے اسد ملا کے ساتھ فوج کے
پڑھیں:
ٹرانسفارمرز پر اسکیننگ میٹرز سے بجلی چوری کے نئے انکشافات
شاہد سپرا:وفاقی حکومت کی جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے,اس سلسلے میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر نصب اسکیننگ میٹرز کی مدد سے لائن لاسز کی نشاندہی کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق لیسکو کے بیشتر ٹرانسفارمرز پر لائن لاسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسکیننگ میٹرز کی ریڈنگ کو ٹرانسفارمرز پر نصب کنکشنز کے ساتھ موازنہ کیا گیا، جس سے پتہ چلا کہ کئی ٹرانسفارمرز پر یونٹس غائب ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
حکام کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر لیسکو میں علاقائی سطح پر بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت ٹرانسفارمرز پر اسکیننگ میٹرز نصب کر کے بلنگ کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ بجلی چوری کی نشاندہی اور روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔