پاکستان کی خواتین کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے گلگت بلتستان کی 5400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کردی ہے۔
پاکستان کے مشہور کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ الپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام بہادر خواتین کوہ پیماؤں کے ہمراہ چوٹی سر کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے ایک اچھا قدم ہے اور اس مہم کی قیادت کرنے پر خوشی ہے۔
https://x.
واضح رہے کہ خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل یہ تاریخی مہم الپائن کلب آف پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقد کی گئی۔
مہم میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے خواتین کوہ پیما شامل تھیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔
ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کا یہ مؤقف مسترد کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے کہنے پر ایسا کیا۔
بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے مطابق گراؤنڈ میں موجود رکن ایشین کرکٹ کونسل نے پائیکرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے سے متعلق کہا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیاء کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیاء کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Post Views: 6