برج خلیفہ کے بعد سب سے اونچا ہوٹل بھی دبئی میں، عمارت کتنی منزلہ اور کیا کیا سہولیات ہوں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
دبئی میں لگ بھگ 377 میٹر بلندی پر قائم ہونے والا دنیا کا بلند ترین ہوٹل، سیل دبئی مرینا نومبر 2025 میں اپنی شاندار افتتاحی تقریب کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا
یہ جدید اور شاہانہ ٹاور نہ صرف اپنی بلندی کی وجہ سے توجہ کا مرکز ہوگا بلکہ اس میں دنیا کی سب سے بلند انفنٹی پول بھی شامل ہوگی، جو دبئی کی لگژری ہاسپیٹالٹی کی دنیا میں نیا معیار قائم کرے گی۔
یہ 82 منزلہ عمارت، جسے معروف اور ایوارڈ یافتہ ڈیزائنر فرم نور نے ڈیزائن کیا ہے، 1004 خوبصورت کمروں اور سویٹس پر مشتمل ہوگی۔ ہر کمرہ فرش سے چھت تک کھڑکیوں سے مزین ہوگا، جس سے مہمانوں کو پام جمیرا اور عرب خلیج کے دلکش مناظر کا بے مثال نظارہ حاصل ہوگا۔
سیل دبئی مرینا میں مہمانوں کے لیے 8 منفرد اور اعلیٰ معیار کے کھانے کے مقامات بھی موجود ہوں گے۔ ان میں سے خاص طور پر ٹیٹو دبئی کا 3 منزلہ جدید ایشیائی تصوّر قابل ذکر ہے، جہاں 76ویں منزل پر دنیا کی بلند ترین انفنٹی پول اور 81ویں منزل پر ٹیٹو اسکائی لاونج واقع ہے، جو 360 ڈگری دلکش مناظر پیش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ میں تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن دنیا کی بلندترین عمارت
دیگر معروف ریستورانوں میں میڈیٹرینین ذائقوں کے لیے ویسٹ 13، مشرقی کھانوں کے لیے ایسٹ 14، اور مقامی ذائقے پیش کرنے والے رائزن کیفے اور آرٹیزنل بیکری شامل ہیں۔
بہترین جگہ اور سہولیاتیہ ہوٹل دبئی مرینا کے دل میں واقع ہے اور یہاں سے مہمان براہ راست مرینا بورڈ واک تک پہنچ سکتے ہیں، جہاں پانی کی ٹیکسی سروس دستیاب ہوگی۔ ساتھ ہی دبئی مرینا مال، شہر کی ٹرام اور میٹرو خدمات سے بھی آسان رسائی حاصل ہے۔
مہمانوں کے لیے 61 ویں منزل پر لگژری سپا اور 24 گھنٹے کھلا رہنے والا جدید جم بھی مہیا کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، ہوٹل کے مہمانوں کو پام جمیرا کے سولونا بیچ کلب تک خصوصی رسائی بھی حاصل ہوگی۔
انتظامیہ کا موقفدی فرسٹ گروپ ہاسپیٹالٹی کے سی ای او، راب برنز کا کہنا ہے کہ سیل دبئی مرینا ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو دبئی کو عالمی سطح پر سیاحت اور کاروباری سفر کا مرکز بنائے گا۔ یہ ہوٹل اپنی شاندار ڈیزائننگ، جدید سہولیات، اور لاجواب مناظر کے ذریعے بلند معیار کی مہمان نوازی کی نئی تعریف پیش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی بلند ترین عمارت سے متعلق جانیں دلچسپ حقائق
دوسری جانب، آئی ایچ جی ہوٹلز اینڈ ریسورٹس کے ویسٹ ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیتھم مطر نے کہا کہ وینیٹ کلیکشن کے تحت سیل دبئی مرینا کی افتتاحی تقریب اس مجموعے کی کامیابی اور ہمارے گاہکوں کو غیر معمولی تجربات فراہم کرنے کی وابستگی کا ثبوت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برج خلیفہ بلند ترین ہوٹل پام جمیرا دبئی سیل دبئی مرینا عرب خلیج متحدہ عرب امارات وینیٹ کلیکشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برج خلیفہ بلند ترین ہوٹل پام جمیرا سیل دبئی مرینا عرب خلیج متحدہ عرب امارات سیل دبئی مرینا دنیا کی کے لیے
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
ایران کے شہر اہواز میں ایک رہائشی عمارت میں گیس کا خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی اور شدید نقصان پہنچا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔