شہر میں جاری منصوبوں میں تاخیر کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے، ایم کیو ایم
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
کراچی:
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ شہر میں جاری منصوبوں میں تاخیر کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے۔
میڈیا سے گفتگو میں علی خورشیدی نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے صوبے میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لوگوں کو بنیادی ضروریات فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہوتی ہے، کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی ذمہ داری کئی اتھارٹیز کے پاس ہے، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کی کارکردگی اچھی نہیں ہے، صوبے بھر میں لولا لنگڑا بلدیاتی نظام قائم ہے، جب تک مالیاتی خودمختاری نہیں ہوگی شہر کا انتظام بہتر نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے موجودہ شہری نظام کو مسترد کیا تھا، موجودہ بلدیاتی نظام کو نافذ کرنے میں پیپلز پارٹی کا جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے ساتھ دیا، شہر کے بلدیاتی نظام کی بربادی میں جماعت اسلامی برابر کی ذمہ دار ہے۔
علی خورشیدی نے کہا کہ شہر میں منشیات پینے والے میئر کراچی کو رٹ کو چلینچ کر رہیں ہیں، وفاق بھی کراچی کی بربادی کا ذمہ دار ہے، ملیر ایکسپریس وے کی خرابی کی نشاہدہی کرنے پر حکومت ناراض ہے، حب کینال اور ملیر ایکسپریس وے کی بربادی کہ تحقیقات ہونی چاہیے۔
صوبائی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ حب کینال اور ملیر ایکپریس وے کے تعمیراتی کام کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کے غیر جمہوری رویے کی مذمت کرتے ہیں، ملیر ایکسپریس وے کو نقصان پہنچنے پر ذمہ داروں کو پکڑا جائے، سوال کرنے پر حکومت ناراض ہو جاتی ہے، محکمہ نادار رشوت ستانی کے وزیر سے مطالبہ ہے کہ منصوبوں کی تاخیر اور نقصان پر تحقیق کرے۔
علی خورشیدی نے مزید کہا کہ مئیر کراچی اپنا قبلہ درست کریں، شہر کے حالات کی بہتری کے لیے صوبائی حکومت مدد کرے، تمام وزار دوروں پر نکلتے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں، موجودہ بلدیاتی نظام کی بہتری کے مل کر بیٹھیں، انتظامی طور پر شہر کا نظام مکمل تباہ ہو چکا ہے، ایم کیو ایم کے پاس بلدیاتی نظام کے حوالے سے پورا نظام موجود ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی خورشیدی نے بلدیاتی نظام نے کہا کہ
پڑھیں:
شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی معروف آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو سے شنگھائی میں ملاقات کی۔
اس موقع پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے چیری آٹو کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور توسیعی منصوبوں کا خیر مقدم کیا اور کمپنی کی جانب سے الیکٹرک بسوں اور لوکلائزیشن منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیے: شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
صدر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
صدر زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان کی جانب سے الیکٹرک اور نیو انرجی گاڑیوں کے لیے پالیسی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے چیری کو پاکستان میں الیکٹرک بسوں، منی ٹرکس اور گرین انرجی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مینوفیکچرنگ، منرلز اور انرجی اسٹوریج میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
اس موقع پر چیری آٹو کے وفد نے صدر زرداری کو کمپنی کی عالمی کامیابیوں اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں سندھ کے وزراء شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آٹوموبائل پاکستان چین ملاقات