سیرت نبی کانفرنس 2025: تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں موجودہ دور کے مسائل کے حل پیش
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
کراچی میں سلسلہ وارثی کے زیر اہتمام سیرت نبوی ﷺ کانفرنس 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عشاقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے ذوق و شوق کے ساتھ شرکت کی۔
گلشن اقبال کے علاقے میں منعقد ہونے والے اس عظیم اجتماع میں شرکا کی تعداد 5 ہزار سے زائد رہی اور پورا پنڈال لبریز ہو کر ایمان و عشق مصطفیٰ ﷺ کے ولولہ انگیز مناظر پیش کر رہا تھا۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک کی روح پرور تلاوت اور نعت خوانوں کی والہانہ نعتوں سے ہوا جس نے حاضرین کے دلوں کو محبت رسول ﷺ سے مزید منور کر دیا۔
اس تاریخی اجتماع کی سب سے نمایاں جھلک امیر سلسلہ وارثی حضرت حاجی سیّد احمد سعید رضوی وارثی کا ایمان افروز اور روح پرور بیان تھا جس میں انہوں نے نہ صرف سیرت نبوی ﷺ کے سنہری پہلوؤں کو اجاگر کیا بلکہ موجودہ دور کے چیلنجز اور مسائل کے حل بھی تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں بیان کیے۔
یہی بیان اس قدر عظیم الشان اجتماع کا اصل محرک ثابت ہوا اور ہزاروں نفوس اس فیض سے سیراب ہوئے۔
اس موقع پر ملٹی نیشنل اداروں کے نمائندگان و دیگر نے بھی خطابات کیے اور اپنی تقاریر میں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں عصر حاضر کے سماجی و معاشی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
محفل کے دوران بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے جنہیں عوام و خواص نے دل سے سراہا۔
خواتین کے لیے علیحدہ اور پردے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تاکہ وہ بھی اس بابرکت اجتماع میں سکون و تحفظ کے ساتھ شریک ہو سکیں۔
عوامی سہولت کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے نشستوں اور نظم و نسق کا خاص خیال رکھا گیا۔
اس موقع پر واجب الاحترام امیر صاحب نے عصرِ حاضر کے پیچیدہ حالات اور عوام الناس کے بے پناہ مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے تمام شرکا کے لیے فی سبیل اللہ اجتماعی روحانی علاج بھی فرمایا جس نے اہلِ عقیدت کے دلوں کو مزید اطمینان اور سکون بخشا۔
محفل کے اختتام پر تمام شرکا کی خدمت میں پرکیف عشائیہ پیش کیا گیا جس نے اس یادگار اور پرنور اجتماع کو مزید رونق بخشی۔
حاضرین نے اسے اپنی زندگی کا ایک انمول اور ایمان افروز لمحہ قرار دیا اور کہا کہ سلسلہ وارثی کی یہ محافل نہ صرف ایمان کی تازگی کا سبب بنتی ہیں بلکہ عشقِ رسول ﷺ کی حرارت کو نئی زندگی عطا کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سیرت النبی کانفرنس 2025.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیرت النبی کانفرنس 2025 نبوی ﷺ
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان