– پاکستان میں مالیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اور قدم اٹھایا گیا ، جہاں اسٹیٹ بینک کا مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ اب تجرباتی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ڈیجیٹل کرنسی کیا ہے اور کیسے کام کرے گی؟ڈیجیٹل کرنسی ایک ایسی مالیاتی سہولت ہوگی جس کے ذریعے عوام بینک اکاؤنٹ یا نقد رقم کے بغیر بھی لین دین کر سکیں گے۔اسٹیٹ بینک اور متعلقہ مالیاتی ادارے صارفین کو ایک ڈیجیٹل والٹ ایپ فراہم کریں گے، جو موبائل فون پر دستیاب ہوگی۔
قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ڈیجیٹل والٹ میں رجسٹریشن کی جائے گیصرف موبائل نمبر درج کر کے رقم بھیجی جا سکے گیQR کوڈ اسکین کر کے فوری ادائیگی ممکن ہوگیسرکاری بلز، ٹیکس اور دیگر ادائیگیاں بھی براہِ راست ایپ سے ممکن ہوں گیفریم ورک اور قوانیناسٹیٹ بینک اس وقت نگرانی اور ضابطوں کا فریم ورک تیار کر رہا ہے تاکہ تجرباتی مرحلے کے بعد پائلٹ لانچ سے پہلے تمام قوانین کو حتمی شکل دی جا سکے۔عالمی رجحانات سے ہم آہنگپاکستان کا یہ اقدام عالمی مالیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔نائیجیریا سمیت چند افریقی ممالک میں ڈیجیٹل کرنسی مکمل طور پر متعارف کرائی جا چکی ہےجبکہ چین، روس اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک اس وقت پائلٹ فیز میں ہیںکیا تبدیلی آئے گی؟ماہرین کے مطابق CBDC سسٹم سے:ادائیگیوں کا نظام تیز، محفوظ اور کم لاگت والا ہو جائے گاغیر بینکاری آبادی کو مالیاتی نظام میں شامل کرنا آسان ہوگااور شفافیت، سیکیورٹی اور معاشی کنٹرول میں بہتری آئے گی

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار

---فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی، خواجہ آصف
  • پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی، وزیر دفاع
  • ریاست نئے مالیاتی معاہدے کی کھوج میں
  • ایپل واچ صارفین کیلیے خوشخبری:واٹس ایپ کا نیا ورژن آزمائشی مرحلے میں داخل
  • حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • سعودی عرب کا عالمی اعزاز: 2031 سے ’انٹوسائی ‘کی صدارت سنبھالے گا
  • میزان بینک اور ویزا کے درمیان شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ
  • موبائل فون کا استعمال بچوں میں نظر کی کمزوری کا بڑا سبب قرار
  • پولیس اسٹیٹ
  • کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد