نامور اداکار عشرت عباس انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
ٹی وی، اسیٹج کے لیجنڈ اداکار عشرت عباس حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم عشرت عباس کی نماز جنازہ آج دن گیارہ بجے گورنمنٹ کالج گراؤنڈ فقیر آباد میں ادا کی جائے گی۔
ساتھیوں اور مداحوں نے ان کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک شائستہ شخصیت قرار دیا جنہوں نے تفریحی صنعت کی کئی دہائیوں تک خدمات انجام دیں۔ جبکہ مداحوں نے انہیں پی ٹی وی کے عظیم فنکاروں میں سے ایک کے طور پر یاد کیا۔
عشرت عباس اپنے سنہری دور میں پی ٹی وی کا ایک معروف چہرہ تھے ، جنہیں مقبول ڈرامہ سیریلز اور اسٹیج میں اپنی ورسٹائل اداکاری کیلئے یاد کیا جاتا ہے۔
وہ پشاور میں پیدا ہوئے ، عباس نے ٹیلی ویژن میں منتقلی سے پہلے تھیٹر میں اپنے فنکارانہ سفر کا آغاز کیا ، جہاں ان کا کیریئر پروان چڑھا۔
انہوں نے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے کچھ بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا اور پروڈکشن میں حصہ لیا۔ عباس ثقافتی پروگراموں میں بھی سرگرم تھے اور خیبر پختونخوا میں پرفارمنگ آرٹس کو فروغ دینے کیلئے پرعزم رہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں
سٹی 42 : قطر میں عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس ، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنمائوں سے پرتپاک انداز میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف فلسطین کے صدر محمود عباس سے باہمی احترام کے طور پر بغل گیر ہوئے۔
واضح رہے کہ ہنگامی سربراہی اجلاس اسرائیل کے قطر پر حملے کی مذمت اور خطے پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 50 سے زائد رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔