عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
راولپنڈی ( نیوزڈیسک) 26 نومبر کے 7 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی، عمران خان کے وکیل حسنین مرتضیٰ سنبل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکلاء پینل میں محمد فیصل ملک اور عرفان احمد خان نیازی بھی شامل تھے۔
اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کرانے کی درخواست بھی زیر سماعت تھی، اسے بھی عدالت نے 18 ستمبر تک ملتوی کر دیا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ان مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں، گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین سے دلائل اور پولیس سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ پیرکوانسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت ہوئی اور عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کردیں۔