یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہینِ مذہب کیس، عدالت کا سائبر کرائم ایجنسی کو کارروائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہینِ مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کے جاری کردہ فیصلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان نے دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہینِ مذہب کا ارتکاب کیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق انہوں نے NCCIA کو باقاعدہ شکایت بھی دی، لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا اور ہدایت دی کہ سائبر کرائم ایجنسی متعلقہ قوانین کے تحت درخواست کا جائزہ لے کر کارروائی کرے۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی ضبط کرلیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں، جبکہ دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کردیئے ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔