عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور مودی نواز رہنما شیخ حسینہ کے آمرانہ دور پر مبنی ایک دستاویزی فلم جاری کی ہے، جس میں مقامی اور عالمی ماہرین کی تحقیقات کی بنیاد پر ان کی بدعنوانی، کرپشن اور آمرانہ طرزِ حکومت کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔

فلم میں طلبا تحریک کی کوآرڈی نیٹر رافیہ رحنوما حریدی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کا دور کسی بھی طور جمہوری نہیں تھا۔ جنوبی ایشیا کے بیورو چیف آف فنانشل ٹائمز جان ریڈ کے مطابق، شیخ حسینہ کے خلاف طلبا کی احتجاجی تحریک نوکریوں کے کوٹے میں کرپشن اور ان کے آمرانہ رویے کے باعث اپنے عروج پر پہنچی۔ وہ کہتے ہیں کہ بنگلا دیش میں بدعنوانی کی وسعت ایسی تھی جو انہوں نے دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں دیکھی۔

جان ریڈ کے مطابق سابق حکومت کے قریبی افراد نے فوجی انٹیلی جنس ایجنسی کی مدد سے بینکوں پر کنٹرول حاصل کیا۔ دوسری جانب ’’اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکرمنیشن‘‘ کے کوآرڈی نیٹر رضوان احمد رفعت نے الزام عائد کیا کہ پولیس اور حکمران جماعت کے مسلح غنڈوں نے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کی، اسنائپر شاٹس استعمال کیے اور ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ تک کی۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے فنانشل ٹائمز کی رپورٹر سوزانہ سیویج نے بتایا کہ احتجاج کے دوران تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ ہزاروں افراد زخمی اور لاپتہ ہوگئے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ محمد سیف الاسلام کی سربراہی میں ایس عالم گروپ نے 10 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ بیرونِ ملک منتقل کیا۔

کرپشن کی اس لہر میں بنگلا دیشی سیاستدانوں نے بالخصوص جلاوطنی کے دوران برطانیہ کے مالیاتی اداروں اور جائیداد کے ذریعے سرمایہ منتقل کیا۔

’’اسپاٹ لائٹ آن کرپشن‘‘ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلن ٹیلر کے مطابق بنگلا دیش سے چرایا گیا بڑا سرمایہ برطانیہ میں جائیدادوں کی خریداری میں لگایا گیا۔ رپورٹر رافع الدین نے کہا کہ شیخ حسینہ، ان کی بہن شیخ ریحانہ اور ان کے خاندان کے دیگر افراد نے بڑے منصوبوں سے رقوم خوردبرد کیں اور سرکاری زمین غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کیا۔

سابق سربراہ الیکٹورل ریفارم کمیشن بدیعُ العٰلم مجمدار کے مطابق، شیخ حسینہ کے دور میں کرپشن، لوٹ مار اور بدعنوانی کھلے عام کی جا رہی تھی۔ لندن یونیورسٹی کے پروفیسر آف اکنامکس مشتاق خان نے کہا کہ ریاست پر قبضے کے باعث اقتدار کے آخری دور میں عوامی لیگ معیشت اور اپنی سیاسی گرفت کھو بیٹھی تھی۔

بنگلا دیش کے موجودہ چیف ایڈوائزر محمد یونس کے مطابق، 234 ارب ڈالر بینکاری اور کاروباری شعبے سے لوٹ کر مختلف طریقوں سے بیرون ملک منتقل کیے گئے۔

دستاویزی فلم میں یہ بھی اجاگر کیا گیا کہ بھارت میں ایک دہائی سے اقتدار پر قابض نریندر مودی نے شیخ حسینہ کو پناہ دے کر آمریت کی حمایت کا ثبوت دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی اور حسینہ دونوں نے اپنی آمرانہ حکمرانی کے دوران کرپشن، بدعنوانی اور نااہل سیاست کے ریکارڈ قائم کیے۔
 

https://cdn.

jwplayer.com/players/o1sZqfpC-jBGrqoj9.html

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فنانشل ٹائمز کے مطابق کے دور

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف