ایپل نے ایک بار پھر ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سم کارڈ کے بغیر چلنے والاآئی فون ایئر متعارف کروا دیا ہے — اور اس کے ساتھ ہی فزیکل سم کارڈز کا دَور ختم ہونے کے قریب دکھائی دے رہا ہے۔
نیا آئی فون ایئر مکمل طور پرای سم (ڈیجیٹل سم) پر کام کرتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اب فون میں پلاسٹک کی سم ڈالنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ فون وہ تمام کام اسی طرح کرے گا جیسے سم کارڈ کے ساتھ کرتا تھا — بس فرق یہ ہے کہ سم اب نظر نہیں آئے گی۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق، ایپل کا یہ اقدام موبائل انڈسٹری میں ایک نئی تبدیلی کی شروعات ہے، اور جیسے اکثر ہوتا ہے، دیگر فون ساز ادارے بھی جلد اس ٹرینڈ کو اپنائیں گے۔
پاکستان میں ای سم کیسے حاصل کریں؟
پاکستان میں بھی بڑے موبائل نیٹ ورکس ای سم کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ ای سم حاصل کرنے کے لیے قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر جائیں، اپنا CNIC اور بایومیٹرک تصدیق فراہم کریں، موجودہ سم کو ای سم میں کنورٹ کروا لیں، نیٹ ورک کی جانب سے دیا گیا QR کوڈ نئے آئی فون پر اسکین کریں، ای سم ایکٹیویٹ ہو جائے گی اور آپ پلاسٹک سم کے بغیر کال، میسج اور ڈیٹا استعمال کر سکیں گے۔
کیا مستقبل میں سم کارڈ ختم ہو جائے گا؟
ای سم کے فروغ کے ساتھ لگتا ہے کہ چند سالوں میں پلاسٹک سم ماضی کی چیز بن جائے گی۔ یہ صرف سہولت نہیں بلکہ سیکیورٹی اور اسپیس کی بچت کا ایک بہتر حل بھی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سم کارڈ
پڑھیں:
شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعتِ اسلامی ضلع کورنگی کے تحت لانڈھی ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں چار روز نادرا وین فراہم کی گئی جس کے نگراں عبدالوحید خان تھے۔ عوام نے بڑی تعداد میں رابطہ کیا اور جماعت اسلامی کی اس سہولت کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن بڑی تعداد میں لوگ اس حق سے محروم ہیں خاص طور پر بزرگ شہری اور طلبہ۔ جماعتِ اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کو حل کرنے میں مصروف ہے اور ان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ نادرا وین کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبدالجمیل خان‘ وائس چیئرمین محمد عمران، نائب قیم ضلع سید آ صف علی‘ ناظم علاقہ ریحان رضا خان، محمدکاشف اور دیگر ذمے داران نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یوسیز کے چیئرمین محمد قاسم خان، نور حسین، ایوب عباسی اور وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی کیمپ میں موجود تھے۔