WE News:
2025-09-17@21:44:03 GMT

پاکستان بمقابلہ بھارت: 5 پہلوان جو دنگل کا رنگ بدل سکتے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT

پاکستان بمقابلہ بھارت: 5 پہلوان جو دنگل کا رنگ بدل سکتے ہیں

ایشیا کپ 2025 کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت اور پاکستان اتوار کے روز مدِ مقابل ہوں گے۔

دونوں ٹیمیں ایک سال سے زیادہ وقفے کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹکرا رہی ہیں، اور اس دوران بہت کچھ بدل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت اہم میچ، ایشیا کپ میں اب تک کس کا پلڑا بھاری ہے؟

بھارت اب سریا کمار یادو کی قیادت میں ایک کامیاب اور فارم میں ٹیم ہے جبکہ پاکستان، سلیمان علی آغا کی کپتانی میں ایک نئی اور جارحانہ حکمتِ عملی کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون کس پر بھاری پڑے گا۔

شبمن گل بمقابلہ شاہین شاہ آفریدی

یہ پہلی بار ہوگا جب بھارتی نائب کپتان شبمن گل اور پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے آئیں گے۔

گل کی بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالرز کے خلاف کارکردگی اچھی ہے، مگر شاہین کی سوئنگ اور رفتار اُن کے لیے بڑا امتحان ہوگی۔

شاہین آفریدی  جسپریت بمراہ بمقابلہ صائم ایوب

صائم ایوب اپنے ’نو لک سِکس‘ کے لیے مشہور ہیں، لیکن دنیا کے بہترین فاسٹ بالر بمراہ کے سامنے یہ اسٹائل چلے گا یا نہیں؟ بمراہ کی رفتار اور سوئنگ صائم کی اصل آزمائش ثابت ہوگی۔

جسپریت  کلدیپ یادو بمقابلہ فخر زمان

فخر زمان اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں لیکن کلدیپ یادو کی گگلیز کے سامنے اکثر بلے باز بے بس نظر آتے ہیں۔

یہ مقابلہ طے کرے گا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کہاں کھڑی ہے۔

فخر زمان  ابھیشیک شرما بمقابلہ ابرار احمد

ابھیشیک شرما کو حالیہ عرصے میں بھارت کا سب سے خطرناک ٹی ٹوئنٹی بیٹر کہا جا رہا ہے۔ ابرار احمد کو نہایت احتیاط سے بالنگ کرنی ہوگی، ورنہ ابھیشیک اُن پر حاوی ہو سکتے ہیں۔

ابھیشک شرما حسن نواز بمقابلہ ورون چکرورتی

پاکستان کا ابھرتا ہوا اسٹار حسن نواز تیز کھیلنا پسند کرتا ہے، لیکن اسپن کے خلاف اس کا ریکارڈ شاندار نہیں۔ ورون چکرورتی کی جادوئی گیندیں حسن کے لیے دردِ سر ثابت ہو سکتی ہیں۔

حسن نواز میدان کس کے نام ہوگا؟

بھارت اور پاکستان کے درمیان یہ میچ صرف دو ٹیموں کا نہیں بلکہ پانچ بڑے معرکوں کا بھی ہے۔ ہر ٹاکرا میچ کا نقشہ بدل سکتا ہے اور شائقین کرکٹ ایک یادگار مقابلہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابرار احمد ابھیشک شرما ایشیا کپ پاک بھارت پاکستان بھارت جسپریت حسن نواز دبئی شاہین آفریدی شبمن گل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ابھیشک شرما ایشیا کپ پاک بھارت پاکستان بھارت جسپریت حسن نواز شاہین ا فریدی شبمن گل حسن نواز کے لیے

پڑھیں:

آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی

سٹی42:   پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چئیرمین اور ایشئین کرکٹ کونسل کے پریذیڈنٹ، پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن  نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں میچ ریفری پر اعتراض تھا ،میچ ریفری نے پاکستانی ٹیم  کے مینجر اور کپتان سے معذرت کی ہے۔ ہم نے  آئی سی سی کو درخواست کی ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔ 

  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کے میچ سے کرائسز چل رہا تھا،سیاست اور کر کٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی،آئی سی سی سے کہا ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔ 

سازشی میچ ریفری کی معافی مانگنے کی ویڈیو

ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنا بڑا فیصلہ تھا، اسلئے بڑوں کو بلوایا

 محسن نقوی نے  کہا کہ ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنا بڑا فیصلہ تھا،لہذا سابق چیئرمینوں کو بلایا وہ آئے ،ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے اس موقع پرکہا کہ ہمارا سلیکشن کا ایک بڑا سسٹم ہے،پی سی بی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے ۔

 ٹیم سے اُمید ہے آگے اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی

اینڈی بھارت کا فیوریٹ آدمی ہے: رمیز راجہ

 رمیز راجہ نے کہا کہ ہم نے میچ کے بائیکاٹ کا جذباتی فیصلہ نہیں کیا پاکستان بھارت کے میچ میں پوسٹ میچ  گفتگو میں کریٹیکل بات کی گئی وہ کون دیکھے گا۔ اینڈی پائی کرافٹ بھارت کا پسندیدہ ریفری ہے،وہ نوے مرتبہ بھارت کے میچز کے ریفری رہے،یہ اس طرح نہیں ہونا چاہئے۔ 

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
  • ’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • آئی فون 17 کی قیمت میں پاکستان میں کونسے منافع بخش کاروبار کیے جا سکتے ہیں؟
  • ارشد بمقابلہ نیرج: کیا بھارت پاکستان ہینڈشیک تنازع ٹوکیو تک پہنچے گا؟
  • سکول وینز اور رکشوں میں بچوں کو حد سے زیادہ بٹھانے پر سی ٹی او کا سخت ایکشن
  • آئی سی سی اور بھارت کا دوغلا پن
  • دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
  • کیا اب پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ایسے ہی چلے گی؟
  • جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ