آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونیوالی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونیوالی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز
کمالیہ (سب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کو ابھی بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں، آئی ایم ایف نے صورتحال کو سمجھ لیا ہے، حالیہ سیلاب سے حکومت نے کئی سبق سیکھے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم خود پیدا کردہ اس تکلیف پر سنجیدگی سے سوچیں،ملک ترقی کررہا ہے، بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے، تاجروں اورسرمایہ کاروں کوسہولت دینا ترجیح ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اتوار کو کمالیہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کئے جارہے ہیں، کسانوں کے نقصانات کے تخمینے کیلئے کمیٹی بنائی ہے، ہم حقائق پر مبنی بات کر رہے ہیں، اس وقت اہم چیز لوگوں کی امداد ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کے ساتھ مل کر موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی ہے، ایمرجنسی کے تحت جو کچھ کرنا پڑا ہم کریں گے، سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے بہترین ریسکیو وریلیف آپریشن ہوا، اب اہم بات سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام ہے، سیاست سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کیلئے کام کیا ہے، وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب مریم نواز خود سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم نے آئندہ سال پہلے سے تیاری کی ہدایت دی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ اور پیر محل میں سیلاب سے جانی نقصان بہت کم ہوا، افواج پاکستان، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے بہترین ریسکیو وریلیف آپریشن کیا، ساری دنیا سیلابی کیفیت کو دیکھ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے سڑکیں اور پل متاثر ہوئے، لوگوں کے مکانات اوراملاک کا نقصان ہوا، وزیراعظم نے کہا ہے اگلے 300 دنوں میں عملی پلان کا آنا ضروری ہے، سیلابی پانی نیچے اترنا شروع ہوگیا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل بھیج دیں تو متاثرین کیا کریں گے، وزیراعظم نے کہا اگست کے بجلی بل روک دیئے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ جن لوگوں نے اگست کے بجلی دے دیئے ان کی ایڈجسٹمنٹ کی جائے۔سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک قوم اور ملک ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہر ایک کے ساتھ ہیں، مصنوعی مہنگائی نہیں ہونے دیں گے، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنا بہت غلط بات ہے، ہمارے پاس تمام ریسورس موجود ہیں، آئی ایم ایف ٹیم سے بھی سیلاب متاثرین کی ری ہیبلی ٹیشن اور تعمیر نو پر بات ہوگی۔وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، ملک ترقی کر رہا ہے، بیرونی سرمایہ کاری آ رہی ہے، تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے سہولیات دینا ترجیح ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر پاک سیکریٹریٹ کی نئی پارکنگ کو عوام کیلئے کھول دیا گیا چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر پاک سیکریٹریٹ کی نئی پارکنگ کو عوام کیلئے کھول دیا گیا جمہوریت عوام کی طاقت اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے, اسپیکر سردار ایاز صادق محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی فتنۃ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرِ عام پر ایشیا کپ: پاک-بھارت ٹاکرا آج ہوگا، دبئی پولیس کا نسل پرستانہ فقروں پر سزاؤں کا انتباہ وفاقی حکومت کا مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیلاب متاثرین کی آئی ایم ایف سیلاب سے کہ سیلاب کی ہدایت نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں اس لیے پیپلزپارٹی کو اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، اتحادی ہونے کا یہ مطلب نہیں اب آپ کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنتے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل آگیا۔ صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی۔؟ انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں اس لیے اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، اتحادی ہونے کا یہ مطلب نہیں اب آپ کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنتے جائیں، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ منظور چودھری اور حسن مرتضیٰ اپنے فلسفے اور دکھ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الحمدللہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی ہر قسم کی مدد اپنے وسائل سے کر رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں ابھی سیلاب سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک سے امداد مانگنے پر فورس کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے تمام وسائل اور حکومتی مشینری کا رخ سیلاب متاثرین کی طرف موڑ دیا ہے، مریم نواز نے وفاق سمیت کسی بھی تنظیم کی طرف مدد کے لئے نہیں دیکھا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے ہارے ہوئے لوگوں کو سندھ کے لوگوں کی فکر کرنی چاہئے، 2022ء کے سندھ کے سیلاب متاثرین آج بھی امداد کے منتظر ہیں۔