پاکستان سے ہار کا خوف، بھارتی پوجا پاٹ پر اتر آئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
پاکستان سے ہار کا خوف، بھارتی پوجا پاٹ پر اتر آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز
وارانسی (سب نیوز)ایشیا کپ 2025میں آج ہونے والے بھارت اور پاکستان کے بڑے ٹاکرے سے قبل بھارت کے شہر وارانسی میں گنگا کے راجندر پرساد گھاٹ پر خصوصی پوجا اور دعائیں کی گئیں جہاں شائقین نے ٹیم انڈیا کی کامیابی کے لیے دیوی دیوتائوں سے دعا مانگی ۔
گنگا کے کنارے بھارتی شائقین کرکٹ نے ہر ہر مہادیو اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگائے اور گنگا آرتی ادا کی، دریائے گنگا میں کھڑے ہو کر دعائیں کیں اور ہاتھوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھائے رکھا۔کئی لوگوں نے بھگوان ہنومان کی مورتی کے آگے بھی دعا کی کہ انڈیا کو میچ میں طاقت اور فتح حاصل ہو۔
یہ میچ ایسے وقت میں کھیلا جا رہا ہے جب محض 5 ماہ قبل 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج کو پہنچی۔اس پس منظر میں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچ اور بھی زیادہ سنسنی خیز ہونے کا امکان ہے اور سرحد کے دونوں اطراف کروڑوں لوگ اپنی اپنی ٹیموں کو بہتر پرفارم کرتا دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان کی تقسیم کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان کی تقسیم پنجاب میں تباہی کے بعد بپھرے ریلے سندھ میں داخل، گڈوبیراج پر اونچے درجے کا سیلاب پاکستان و مصر کے وزرائے خارجہ کا فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ موجودہ حکومت کے 16ماہ میں قرضوں میں 13ہزار 78ارب روپے کا اضافہ کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کیساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے، 2 ہزار سال پرانے سکے برآمد سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 5پولیس اہلکار زخمیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،بیرسٹر سیف
پشاور (بیورو رپورٹ)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔