اورنگی ٹائون میں آنکھوں کے سب سے بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایشیاء کی سب سے بڑی کچی آبادی اورنگی ٹائون میں پریوینشن آف بلائنڈ نیس ٹرسٹ( پی او بی) نے آنکھوں کے سب سے بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔اورنگی ٹائون گلشن بہار سے چند منٹ کے مسافت پرامن چوک گلشن ضیاء میں پریوینشن آف بلائنڈ نیس ٹرسٹ( پی او بی) اسپتال کے سب سے بڑے پانچویں کیمپس کی گرائونڈ بریکنگ تقریب منعقد ہوئی، جہاں اورنگی ٹائون کے درجنوں افراد خوشی اور شکرگزاری کے جذبات کے ساتھ موجود تھے۔سنگ بنیاد رکھنے اس تقریب سے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی،سیکرٹری پی او بی ٹرسٹ ڈاکٹر شایان شادمانی ، ڈاکٹر مصباح الدین عزیز چیئر مین پی او بی ٹرسٹ، معروف طبی ماہرین ڈاکٹر اظہر چغتائی، ڈاکٹر ثاقب انصاری،ڈاکٹر شاہد نور،ڈاکثر خالد مجیدسمیت دیگر نے خطاب کیا اس موقعے پر امیر جماعت اسلامی اورنگی ٹاؤن مدثر حسین انصاری سمیت دیگر ذمت داران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی او بی ٹرسٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر شایان شادمانی نے کہاکہ اورنگی ٹائون میں پی او بی 4 لیولز کا افتتاحی طور پرا سپتال ہوگا جس میں بیسمنٹ گراونڈ اور فرسٹ اینڈ سیکنڈ فلور ہوں گے ،ہمارا مین اسپتال وہ بھی 6 سو گز پر مشتمل ہے اوریہ 800گز پر اورنگی ٹائون میں ایک بڑا اسپتال ہوگا اور آئندہ آنے والے سال میں بڑی تعداد میں اورنگی ٹاؤن کی عوام کی بھرپور طریقے سے خدمت کرسکے گا ہمارے اس اسپتال سے متصیل ایک بڑی جگہ جو 2400 سو گز پر مشتمل ہے وہ اگلے مراحل میں ایکسٹینشن پلان کا حصہ ہے
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اورنگی ٹائون میں پی او بی
پڑھیں:
ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-16
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز ہوگیا ، 9 سے 14 سال کی بچیوں کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں لڑکیوں کو ہیومن پیپلوما وائرس (ایچ پی وی)سے بچا ؤکی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہوگیا، انسداد سروائیکل کینسر ویکسی نیشن مہم 15تا 27 ستمبرجاری رہے گی۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے “صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ کے عنوان سے تقریب کراچی کے خاتونِ پاکستان گرلز اسکول میں منعقد ہوئی، جس کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کیا۔پہلی ویکسین خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول کی طالبہ کو لگائی گئی۔تقریب میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ، سماجی رہنما اور زندگی ٹرسٹ کے صدر شہزاد رائے، پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ راج کمار، عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔محکمہ صحت نے بتایا کہ 9 سے 14 سال کی بچیوں کو یہ ویکسین مفت فراہم کی جائے گی جو تمام سرکاری اسکولوں اور صحت مراکز پر دستیاب ہوگی، سندھ میں 41 لاکھ بچیوں کو یہ ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سروئیکل کینسر خواتین میں سب سے زیادہ پایا جانے والا مرض ہے، جو دیر سے تشخیص ہونے کی وجہ سے جان لیوا ثابت ہوتا ہے، ایچ پی وی واحد وائرس ہے جس کے خلاف ویکسین کے ذریعے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔