پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے،پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں،اسد عمر
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے،پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں،بھارت اور اسرائیل ملکر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں۔
لاہور میں انسداددہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے،آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے،موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں،کیا سیلاب کے دوران آپ کو حکمرانوں کا کوئی کردار نظر آ رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے ساتھ بات کئے بغیر استحکام نہیں آ سکتا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے بغیر سیاسی بحران کا حل نہیں نکل سکتا، کسان تباہ ہو چکا، سیلاب کسانوں کا سب کچھ بہا کر لے گیا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی معاہدے پر تاریخی گانا۔۔۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان ا
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔