اسلام آباد  : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر ملک بھر کی مساجد میں یوم تشکر منایا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر آج (جمعہ) کو ملک بھر کی مساجد میں یوم تشکر منایا گیا۔ شکرانے کے نوافل کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی اور اسلامی بھائی چارے کا رشتہ مزید مضبوط ہونے اور دفاعی معاہدے کی کامیابی کے لیے دعائیں کی گئیں۔یوم تشکر پر مساجد میں نماز شکرانہ ادا کی گئی۔ نماز شکرانہ کے اجتماعات میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد، پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علما نے شرکت کی۔اس موقع پر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے پاک سعودی دفاعی معاہدے کو عظیم معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیے اپنی جان سے بھی بڑھ کر ہے اور اس کی حفاظت کرنا شرف کی بات ہے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ اس معاہدے پر پوری قوم فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، خادم حرمین شریفین، ولی عہد محمد بن سلمان کو سلام پیش کرتی ہے۔ حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور یہ معاہدہ پوری امت مسلمہ کی آواز ہے۔عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان دنیا کی ساتویں اور امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی طاقت ہے۔ پاک سعودی معاہدے سے اسرائیل پریشان ہے۔ پوری قوم فیلڈ مارشل کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک دشمن طاقتوں کو اب کوئی جگہ نہیں ملے گی۔ آج کے بعد فوج اور ریاست پر حملہ کرنے والا گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوگا۔پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ پر ہے۔ اس معاہدے نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو زمین میں دفن کر دیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔مولانا طیب قریشی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان اور پاک فواج کو حرمین شریفین کی حفاظت کیلیے چن لیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بڑا دفاعی معاہدے طے پایا اور اس پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر جاری اعلامیہ میں کہا تھا کہ اس معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کیخلاف مشترکہ دفاع و تحفظ مضبوط بنانا ہے کسی ملک کیخلاف جارحیت دونوں ممالک کیخلاف جارحیت تصور ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے حرمین شریفین کے درمیان

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل