Daily Sub News:
2025-09-20@16:18:34 GMT

پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان

پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز

پرتگال(سب نیوز )پرتگالی وزارت خارجہ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ پرتگال اتوار کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیرِ خارجہ پالو رینگل نے اس سے پہلے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ پرتگال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے اور اب فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اعلان کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کئی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کا باضابطہ اعلان کریں گے جس میں پرتگال کی جانب سے بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

پرتگال نے اب تک یورپی یونین کے بعض دیگر ارکان کی نسبت اس معاملے میں محتاط رویہ اختیار کیا تھا اور یورپی یونین کے اندر مشترکہ موقف اختیار کرنے پر زور دیا تھا۔یاد رہے کہ پرتگال فلسطین کو تسلیم کرنے والا کوئی پہلا ملک نہیں بلکہ اس سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینڈا اور دیگر ممالک بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف بی آر نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی ایف بی آر نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی جنوبی پنجاب میں لوگوں کے وارننگ سنجیدہ نہ لینے پر زیادہ نقصان ہوا: سربراہ پی ڈی ایم اے صدر ٹرمپ کا اکتوبر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور اگلے برس چین کے دورے کا اعلان یورپی ممالک کے متعدد ایئرپورٹ سائبر حملے کی زد میں آ گئے کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں جتھوں کے زور پر مطالبات مانوں گا اور نہ ہی اسمبلی توڑوں گا، وزیراعظم کشمیر افغان طالبان نے بگرام ایئربیس امریکا کو دینے کا ٹرمپ کا خیال مسترد کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم تسلیم کرنے کا

پڑھیں:

برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنیکا امکان

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے اختتام کے بعد اعلان متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے آج ونزر میں ملاقات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے اختتام کے بعد اعلان متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے آج ونزر میں ملاقات ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور یوکرین سمیت اہم اشوز پر بات چیت کا امکان ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، امریکی صدر کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پرتگال کا بھی فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان، صہیونی ریاست کو دھچکا
  • پرتگال بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر تیار، برازیل اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت چلا گیا
  • پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنیکا اعلان
  • پرتگال سمیت 10 ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کو تیار
  • فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے برطانوی فیصلے سے متفق نہیں ہوں، ٹرمپ 
  • فلسطین کی آواز ہر فورم پر بلند کریں گے، ترک صدر کا اسرائیلی جارحیت پر اعلان
  • فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر برطانوی وزیراعظم سے متفق نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
  • برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنیکا امکان