وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا جلال پور پیروالہ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملتان (آن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکو مت عوامی سہولت کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور سیلابی صورتحال کے باوجود گیس کی فراہمی متبادل پائپ لائن کے ذریعے بلا تعطل جاری ہے ۔ جلال پور پیروالہ کا دورہ کرتے ہوئے حالیہ سیلاب سے متاثرہ 36 انچ گیس پائپ لائن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ترسیلی نظام کے حفاظتی انتظامات اور جاری بحالی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سیلابی صورتحال کے باوجود گیس کی فراہمی متبادل پائپ لائن کے ذریعے بلا تعطل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا سیلاب کے باعث خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ پائپ لائن کو پہلے ہی آئسولیٹ کر دیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پائپ لائن
پڑھیں:
موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کے قریب ٹریفک بند، ڈائیورشن پلان جاری
وقاص احمد:موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملتان سے سکھر جانے والے مسافر شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کا رخ کر سکتے ہیں اور اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
اسی طرح سکھر سے ملتان آنے والی ٹریفک اوچ شریف انٹرچینج سے قومی شاہراہ استعمال کر کے شاہ شمس انٹرچینج کے ذریعے دوبارہ موٹروے ایم 4 کو جوائن کر سکتی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروےپولیس روڈیوزر کی راہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہے۔