پاک افغان عوامی سطح پر تعلقات بڑھانے سے امن ہو سکتا ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد/ پشاور (آن لائن) ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک افغان عوامی سطح پر تعلقات بڑھانے سے خطے میں امن ہو سکتا ہے۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی اسلام آباد میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان و افغانستان کی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں جاری بدامنی کے واقعات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت کے امن و امان کے اقدامات کے حوالے سے افغان سفیر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر خطے میں دیرپا امن کے لیے تعاون پر زور دیا گیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں خطے میں امن و ترقی کیلیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا اور امن کے قیام کیلیے قبائلی جرگوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی شام کے سفیر سے ملاقات، پاک شام تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الریعی نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے شام کی بہتر ہوتی صورتحال پر خوشی کا اظہار کیا اور امریکی پابندیاں اٹھائے جانے کی امید ظاہر کی۔
مزید پڑھیں: پاکستانیوں کا بڑا کارنامہ، فوربز 100 ٹو واچ میں 2 اسٹارٹ اپس شامل
شام کے سفیر نے پاکستان کی سیاسی و سفارتی حمایت اور انسانی ہمدردی کی امداد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سینیٹر محمد اورنگزیب شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الریعی