ایشیا کپ: دبئی میں پاک بھارت ٹاکرا، ٹاس جیتنا کتنا اہم؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک دبئی میں کھیلے گئے چاروں میچز میں بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کی ہے۔
گزشتہ میچ میں بھارت کی فتح سمیت 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے دس وکٹوں سے ریکارڈ فتح بھی اسی گراؤنڈ میں حاصل کی۔
2022 کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ سپر فور میں پاکستان نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
سابقہ ریکارڈز کے مطابق اس میدان میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
https://x.
تاہم بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ ٹاس کے ہارنے یا جیتنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔
سوریا کمار یادیو نے کہا کہ یہ پچ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ والی پچ سے زیادہ مختلف نہیں ہے اور زیادہ اوس بھی نہیں ہوگی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق میچ سے قبل پاکستان کرکٹ تیم کی آج شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی یا مینجمنٹ کا فرد آج پریس کانفرنس نہیں کرے گا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی۔
قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا۔
یاد رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی تھی اور بھارت نے میچ باآسانی جیت لیا تھا۔