ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی کیڈٹ کالج پلندری کےطلبا اور اساتذہ سےخصوصی نشست، معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر شرکا نے افواج پاکستان کوشاندار خراج تحسین پیش کیا۔
پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری کا کہنا تھا کہ’ ڈی جی آئی ایس پی آرکی گفتگو اورعزم نے ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دی ہے، بطورذمہ دار شہری سوشل میڈیا کی خبروں پر تحقیق لازمی ہے۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
شرکاء نے کہا کہ بھارت نےدوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسےہزیمت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا، بطور کشمیری ہمارا پختہ عزم ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
پاکستان اور کشمیر ایک ہیں انکو کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتی ، قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے دفاعِ وطن کیلئے پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو جاننے کاموقع ملا، کیڈٹ کالج پلندری کے پہلے شہید میجر رب نواز طارق کی عظیم قربانی پر فخر ہے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ خاتون سلیکٹر کا تقرر
ہر طرح کی بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
کالج کے طلبا اور اساتذہ نے مدلل اور مفصل جوابات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :