data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان میں شہری آبادی کے مالی حالات سے متعلق پلس کنسلٹنٹ کے حالیہ سروے کے نتائج سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق موجودہ آمدن میں اخراجات پورے ہونے کا دعویٰ کرنے والے افراد کی شرح دوگنی ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 51 فیصد شہریوں نے کہا ہے کہ ان کی آمدن میں روزمرہ اخراجات باآسانی پورے ہو جاتے ہیں، جبکہ گزشتہ سروے میں یہی شرح صرف 25 فیصد تھی۔ اس کے برعکس مشکل سے گزارا ہونے کا کہنے والے افراد کی تعداد کم ہوکر 49 فیصد رہ گئی ہے، جو پہلے 75 فیصد تھی۔

سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ بجٹ کے بعد شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے مالی حالات کو نسبتاً بہتر محسوس کیا ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس میں 1.

34 فیصد کمی کے بعد مجموعی شرح 4.17 فیصد تک آگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق مہنگائی کی اس کمی اور آمدنی میں اخراجات پورے ہونے کے رجحان میں اضافہ شہریوں کے اطمینان کا باعث بنا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مردوں اور خواتین دونوں میں اخراجات پورے ہونے کی شرح نمایاں طور پر بڑھی ہے۔ سال 2024 میں شہری مردوں کی 28 فیصد آبادی نے کہا تھا کہ آمدن میں گزارا ہو رہا ہے، جبکہ حالیہ سروے میں یہ شرح بڑھ کر 56 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ خواتین میں بھی مثبت رجحان سامنے آیا ہے، جہاں 44 فیصد خواتین نے اپنے بجٹ میں اخراجات پورا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ مہنگائی اور بے روزگاری اب بھی عوامی مسائل ہیں، مگر حالیہ اعداد و شمار شہری آبادی میں کسی حد تک مالی استحکام کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ مستقبل میں یہ رجحان برقرار رکھنے کے لیے حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے پر توجہ دینی ہوگی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں اخراجات پورے کے مطابق گئی ہے

پڑھیں:

کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں کے سبب سردی میں اضافہ، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد ہوگیا ہے، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ سردی کی شدت بڑھنے کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات اور کمبل دوبارہ نکال لیے ہیں۔ صبح سویرے اور رات کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافے کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور سینے کے امراض میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک جا پہنچا۔ زیارت میں منفی 1، ژوب میں 7، چمن میں 7، نوکنڈی میں 14، سبی میں 17، تربت میں 19، گوادر میں 17 اور جیوانی میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئینی ترمیم مینڈیٹ والوں کا حق ہے جبکہ موجودہ حکومت صرف 16 سیٹوں پر بنی ہے، بیرسٹر گوہر
  • 27ویں ترمیم وفاق کیلئے خطرہ ، موجودہ حکومت 16 سیٹوں پر بنی ہے،آئینی ترمیم مینڈیٹ والوں کا حق ہے ،پی ٹی آئی
  • آئینی ترمیم مینڈیٹ والوں کا حق ہے جبکہ موجودہ حکومت صرف 16 سیٹوں پر بنی ہے، بیرسٹر گوہر
  • فیصل واوڈا کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات: 27ویں ترمیم کی منظوری میں نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ
  • سروے کے مطابق صرف 12.03 فیصد مصنوعات پر ٹیکس اسٹیمپ پائے
  • مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد اضافہ
  • کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں کے سبب سردی میں اضافہ، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
  • 59 فیصد امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، تازہ ترین سروے
  • ملک میں 81 فیصد سگریٹس برانڈز پر ٹیکس اسٹمپ نہ ہونے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف
  • اکتوبر میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی