بلاک بسٹر فلم ’دریشم‘ کے تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ملیالم فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار موہن لال کی بلاک بسٹر فلم دریشم کے سیکوئل 3 کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔
لیجنڈری اداکار موہن لال کو حال ہی میں بھارت کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اب ایک اور بڑی کامیابی کے سفر پر نکل پڑے ہیں۔ وہ ایک بار پھر اپنے مقبول ترین کردار جارج کُٹی کی واپسی کر رہے ہیں۔
ہدایتکار جیتو جوزف کی ہدایتکاری میں بننے والی دریشم 3 کی شوٹنگ کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔
دریشم: ایک سنسنی خیز آغاز
2013 میں ریلیز ہونے والی پہلی دریشم ملیالم سنیما کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوئی تھی۔ فلم کی کہانی ایک عام فیملی مین جارج کُٹی کے گرد گھومتی ہے جو کیبل آپریٹر ہے اور ہر وقت فلمیں دیکھتا رہتا ہے۔
اپنی بیٹی کے ایک حادثاتی قتل کو چھپانے کے لیے ناقابلِ یقین حد تک ذہانت سے پولیس کو چکمہ دیتا ہے۔ پولیس کو چکرا کر رکھ دینا، شواہد کو چھپانا اور نئی کہانی دکھانا۔ انہی فلموں سے سیکھا۔
یہ فلم نہ صرف ملیالم میں بلاک بسٹر بنی بلکہ اسے بھارتی سنیما کے بہترین کرائم تھرلرز میں شمار کیا جاتا ہے۔
دریشم 2: ایک کامیاب تسلسل
2021 میں ریلیز ہونے والی دریشم 2 نے بھی شائقین کو حیران کر دیا تھا۔ اس حصے میں کہانی وہیں سے آگے بڑھی جہاں پہلی فلم ختم ہوئی تھی۔
جیتو جوزف نے ایک بار پھر ایسا اسکرپٹ لکھا جس نے ناظرین کو آخر تک سسپنس میں رکھا۔ ناقدین نے اسے پہلی فلم جتنا ہی کامیاب قرار دیا، بلکہ کئی جگہوں پر اسے مزید پختہ اور متاثر کن قرار دیا گیا۔
دریشم 3: نئی توقعات
ہدایتکار جیتو جوزف نے بتایا کہ دریشم 3 کی اسکرپٹ مکمل ہو چکی ہے اور یہ پہلی دو فلموں سے بالکل منفرد ہوگی۔
ان کے مطابق: "دریشم 2 الگ انداز میں لکھی گئی تھی اور لوگوں نے اسے پسند کیا۔ اب تیسرا حصہ اس سے بھی زیادہ مختلف ہوگا۔"
انھوں نے موہن لال کے بارے میں کہا: "وہ پیدائشی اداکار ہیں۔ کسی بھی کردار میں ایسے ڈھل جاتے ہیں جیسے پانی کسی برتن میں۔ جارج کُٹی کی واپسی ایک بار پھر سب کی نظریں اپنی طرف مبذول کرے گی۔"
عالمی سطح پر کامیابی اور ہندی ریمیک
دریشم کی بے پناہ مقبولیت کے باعث اس کے کئی زبانوں میں ریمیک بنے
ہندی ورژن (2015) میں اجے دیوگن اور تبّو نے مرکزی کردار ادا کیا، جو شاندار کامیابی ثابت ہوئی۔
ہندی سیکوئل دریشم 2 (2022) نے بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑے۔
تیلگو ورژن (2014) میں وینکٹیش نے اداکاری کی۔
تمل ورژن (2015) میں کمل ہاسن نے مرکزی کردار نبھایا۔
اس کے علاوہ کنڑ اور سنہالی زبان میں بھی فلم بنائی گئی۔
ان سبھی ریمیک ورژنز نے شاندار بزنس کیا اور کہانی کی آفاقی اپیل نے ثابت کیا کہ خوف، خاندان اور بقا جیسے موضوعات زبان اور ثقافت سے بالاتر ہو کر ناظرین کو متاثر کرتے ہیں۔
جارج کُٹی کیوں دل جیت لیتا ہے؟
دریشم کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اس کی کہانی ہے جو یہ سوال اٹھاتی ہے: "ایک عام شخص اپنے خاندان کو بچانے کے لیے کہاں تک جا سکتا ہے؟" یہی وہ عنصر ہے جس نے اسے عالمی سطح پر ناظرین کے دلوں تک پہنچایا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جارج ک ٹی
پڑھیں:
کراچی میں ای چالان کا نظام بے قابو، شہری کو ایک ہی روز میں 50 ہزار کے چالان مل گئے
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شہری سے رابطہ ہوگیا ہے اسے سہولت سینٹر جانے کا کہا گیا ہے، یہ چالان ری ویو ہو جائیں گے اور چونکہ ان کا پہلا چالان تھا اس لیے وہ بھی معاف ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ای چالان کا نظام بے قابو ہوگیا اور شہری کو ایک ہی روز میں 5 چالان مل گئے۔ حکیم اللہ کے مطابق اسے پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے جن میں سے 3چالان ایک ہی مقام پر اور 2 دوسرے مقام پر ہوئے۔ شہری نے بتایا کہ پہلے 3 چالان 12:03 منٹ پر ماڑی پور میں ہوئے، چوتھا اور پانچواں چالان 12 بجکر 13 منٹ پر حسن اسکوائر پر ہوا جب کہ تمام چالان سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر کیے گئے۔ شہری نے کہا کہ موصول شدہ چالان پر تاریخ بھی درج ہے جبکہ 50 ہزار کے چالان موصول ہونے پر شہری نے سر پکڑ لیا۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شہری سے رابطہ ہوگیا ہے اسے سہولت سینٹر جانے کا کہا گیا ہے، یہ چالان ری ویو ہو جائیں گے اور چونکہ ان کا پہلا چالان تھا اس لیے وہ بھی معاف ہو جائے گا۔