Jasarat News:
2026-07-24@07:58:10 GMT

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025ء دوبارہ شروع

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250923-01-7

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں درخواست دینے والے طلبہ اب آسانی سے درخواست کا اسٹیٹس چیک کرسکیں گے،حکومت نے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025ء دوبارہ شروع کر دی ہے ، جس کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ہزاروں طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس اسکیم کا مقصد ایسے طلبہ کو ڈیجیٹل سہولت فراہم کرنا ہے جن کے گھرانے مالی دبا وکے باعث لیپ ٹاپ خریدنے کی
سکت نہیں رکھتے۔.

لیپ ٹاپ سے طلبہ نہ صرف آن لائن کلاسز اور ریسرچ ورک میں حصہ لے سکیں گے بلکہ آئی ٹی مہارتوں کے ذریعے فری لانسنگ اور ریموٹ ورک کے ذریعے اپنے خاندان کی مدد بھی کرسکیں گے۔طلبہ کو نہیں معلوم کہ ان کا نام اسکیم کی فہرست میں شامل ہے یا نہیں تاہم اس مسئلے کے حل کے لیے حکومت نے ایک نیا آن لائن سسٹم متعارف کرایا ہے۔اب طلبہ PM Youth Programme کی ویب سائٹ (laptop.pmyp.gov.pk) پر جا کر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر درج کریں، یونیورسٹی کا انتخاب کریں اور فوری طور پر یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کی درخواست منظور، زیرِ جائزہ یا مسترد ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق زیادہ تر درخواستیں ادھوری ریکارڈ کی وجہ سے مسترد ہوجاتی ہیں۔ درخواست دیتے وقت طلبہ کو جو دستاویزات لازمی مکمل رکھنی چاہئیں:ان میں درست قومی شناختی کارڈیا ب فارم(نادرا تصدیق کے لیے)،یونیورسٹی ان رولمنٹ کا ثبوت (اسٹوڈنٹ کارڈ)،حالیہ ٹرانسکرپٹ برائے تعلیمی کارکردگی،یونیورسٹی ڈیٹا بیس میں اپ ڈیٹ شدہ ذاتی معلومات شامل ہیں،اگر کسی طالب علم کا نام فہرست میں نہیں آتا تو پہلے اپنی یونیورسٹی کے فوکل پرسن سے رابطہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ شکایت PM Youth Programme ہیلپ لائن پر بھی درج کرائی جا سکتی ہے۔حکام کے مطابق بعض طلبہ کو منظوری کے باوجود لیپ ٹاپ ملنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کی بنیادی وجوہات میں یونیورسٹیوں کی جانب سے دیر سے تصدیق، ادھوری دستاویزات، شپمنٹ تاخیر اور بعض اوقات بجٹ کی منظوری میں تاخیر شامل ہیں۔محکمہ تعلیم نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی یونیورسٹی سے مسلسل رابطے میں رہیں اور رابطہ نمبر یا ای میل ایڈریس ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ تقسیم کے موقع پر کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

خبر ایجنسی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ طلبہ کو

پڑھیں:

پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم

پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی اور علمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو نئے کمپیوٹر عطیہ کر دیے، جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے قائم جدید کمپیوٹر لیبارٹری اور تزئین و آرائش شدہ کلاس رومز کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔

تقریب میں بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام نے مشترکہ طور پر کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تعلیم، تحقیق، ثقافتی روابط اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

ہائی کمشنر عمران حیدر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر لیب کا قیام صرف نئی سہولیات کی فراہمی نہیں بلکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیم، ثقافتی ہم آہنگی اور نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جدید لیبارٹری طلبہ اور اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافے، تحقیق کے فروغ اور معیاری تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم باہمی اعتماد، تعاون اور عوامی روابط کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے، اسی مقصد کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن مختلف تعلیمی اور علمی تعاون کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلہ پروگرام، سمسٹر ایکسچینج، مشترکہ ڈگری پروگرامز اور قلیل مدتی تربیتی کورسز شروع کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اس سے قبل ہائی کمشنر عمران حیدر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام سے ملاقات کی، جس میں ڈھاکہ یونیورسٹی اور پاکستان کی مختلف جامعات کے درمیان تعلیمی روابط بڑھانے اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں طارق رحمان کی وزراتِ عظمیٰ: پاک بنگلہ دیش تعلقات میں تاریخی پیشرفت کے مواقع

وائس چانسلر نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے شعبہ اردو کی ترقی کے لیے فراہم کیے گئے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 1921 میں قائم ہونے والا شعبہ اردو یونیورسٹی کے قدیم اور ممتاز شعبوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں اس وقت بی ایس (آنرز)، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کا تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

تقریب میں فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار، شعبہ اردو کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد غلام مولا، پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی، پاکستانی ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد واصف سمیت اساتذہ، طلبہ اور دونوں ممالک کے حکام نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک بنگلہ دیش پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار ڈھاکہ یونیورسٹی کمپیوٹر لیب

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم