ایک نہیں 30 سیٹیں جیتنے کیلیے میدان میں اتریں ہیں‘افتخار شیخ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں بزنس مین پینل کے پیٹرن اور سربراہ افتخار احمد شیخ نے کہا ہے کہ ہم انتخابات میں تبدیلی کے لیے اترے ہیں تاکہ عام ممبران کو فائدہ پہنچے، ہماری مکمل ٹیم میدان میں ہے اور ہم اپنے تمام ممبران سے اپیل کرتے ہیں کہ بزنس مین پینل کے 30 کے 30 امیدواروں کو کامیاب کریں تاکہ ہمارا منشور بغیر کسی رکاوٹ کے نافذ ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر نائب صدر کے امیدوار محمود الحسن اعوان کی جانب سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونس سومرو، آصف اعوان، ذاکر حسین،عامر ندیم،عاطف احمد،شمس نعیم،محمد انور ، فہاد علی،اختر علی،ذوالفقاراحمد ،ذاکر خان،محبوب،ظفر صدیقی،احمد علی،شمس اللہ، جمیل، ریحان،محمد فیروز ،ارسلان کریم،غلام محمد، عبدالرو ¿ف،عدنان اقبال، رضوان، وحید بٹ،غلام رسول، نواب نور،سمیع الحق،محمد شفیق اور دیگر ممبران بڑی تعدادمیں موجود تھے۔ افتخار احمد شیخ نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مقصد ایجنٹس کی عزت اور وقار کو بحال کرنا ہے، کسٹم ، شپنگ اور ٹرمینل کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنا ہے اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر کاروبار کو آگے بڑھانا ہے۔ افتخار احمد شیخ نے کہا کہ ہم کسی کے لیے سنگل ووٹ نہیں مانگیں گے بلکہ پورے پینل کا ووٹ مانگتے ہیں، ذاتی تنقید کا جواب ہم 27ستمبر کے بعد دیں گے، ہمارا ہدف مخالفت نہیں بلکہ آپس میں مل کر کام کرنا ہے، ہم انتخابات کے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ضرور جیتیں گے۔افتخار احمد شیخ نے مزید کہا کہ6 سال تک ہم نے کوشش کی کہ موجودہ باڈی کے ساتھ مل کر چلیں تاکہ اختلافات سامنے نہ آئیں لیکن بارہا اس بات کا سامنا ہوا کہ وہ اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی پلاننگ کے تحت آگے بڑھتے رہے ، اس رویے کے خلاف دوستوں نے فیصلہ کیا کہ اس مرتبہ ہم انتخابی میدان میں اتریں گے۔افتخار احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ہم اپنا ذاتی اثر و رسوخ ضرور استعمال کر رہے ہیں تاکہ ممبران تک رسائی ہو سکے تاہم اس کا چیمبر یا فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اگر کوئی فیڈریشن کے دباو ¿ کی بات کرتا ہے تو یہ ان کی اپنی سوچ ہے، ہمارا مقصد صرف ممبران کے لیے لڑنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افتخار احمد شیخ نے
پڑھیں:
ٹرمپ اور ایلون مسک کی ملاقات میں کشیدگی کے بجائے دوستانہ گفتگو اور مسکراہٹوں کا تبادلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کے درمیان کئی ماہ بعد ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں کے درمیان یہ ملاقات ایریزونا کے اسٹیٹ فارم اسٹیڈیم میں اس وقت ہوئی جب قدامت پسند رہنما چارلی کرک کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر ٹرمپ اور مسک نہ صرف خوشگوار موڈ میں نظر آئے بلکہ ایک دوسرے سے ہاتھ بھی ملایا، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
یاد رہے کہ ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات ہمیشہ ہموار نہیں رہے۔ ٹرمپ کی ابتدائی حکومت کے دوران مسک ان کی کارکردگی کی وزارت کا حصہ تھے، تاہم پالیسیوں پر اختلافات کے بعد دونوں کے درمیان تلخی پیدا ہوگئی اور مسک حکومت سے الگ ہوگئے تھے۔ اسی پس منظر کے باعث ان کی حالیہ ملاقات کو غیر متوقع قرار دیا جا رہا ہے۔
ایلون مسک نے اس ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر بھی شیئر کی اور کیپشن میں لکھا: “یہ چارلی کے لیے ہے”، جو اس بات کی علامت ہے کہ ملاقات ذاتی اختلافات کے بجائے چارلی کرک کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے موقع پر ہوئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسک نے اس موقع کو ذاتی طور پر جذباتی اہمیت دی۔
چند ماہ قبل ایلون مسک نے ایک نئی سیاسی جماعت “امریکا پارٹی” لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، جس کے بعد ٹرمپ اور مسک کی سیاسی سمت مزید مختلف نظر آ رہی تھی۔ تاہم ایریزونا میں ہونے والی یہ ملاقات اس بات کا اشارہ دے رہی ہے کہ ذاتی یا سیاسی اختلافات کے باوجود دونوں رہنما کچھ مواقع پر قریب آ سکتے ہیں۔