کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) اور مقامی اداروں نے پوست کی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے  لئے بڑ  ے پیمانے پر  مہم کا آغاز کر دیا۔یہ مہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت بلوچستان کی براہِ راست ہدایات کے تحت شروع کی گئی، اس مہم کا مقصد بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنا اور اس ناسور کا مستقل طور پر خاتمہ کرنا ہے۔اس مہم میں منظم کارروائیوں کے دوران کئی علاقوں میں پوست کی فصلوں کو تلف کیا گیا ہے، منشیات کی پیداوار اور ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔منشیات کے نیٹ ورکس اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل ناکام کرنے کیلئے متبادل روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، روز گار کے متبادل ذرائع فراہم کر کے مقامی لوگوں کو دوبارہ منشیات کی کاشت سے روکا جائے گا۔منشیات، جرائم اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے  لئے موثر اور پائیدار حکمت عملی اپنانا وقت کی ضرورت ہے، یہ گٹھ جوڑ ہی اس تمام نیٹ ورک کو طاقت فراہم کرتا ہے، منشیات کے خلاف جنگ ایک قومی ذمہ داری ہے، اس جنگ میں حکومت، سکیورٹی اداروں اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

صدر آذربائیجان کا شہباز شریف کو فون، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو یوم فتح تقریبات کی دعوت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت دی۔وزیرِاعظم شہباز شریف 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔ دورہ آذربائیجان میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔ وکٹری ڈے  پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک صدر طیب اردگان تینوں مہمان خصوصی ہوں گے۔ دورے میں وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علئیوف اور آذربائیجان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات متوقع ہے، آذربائیجان میں یوم فتح کی تقریبات آذربائیجان کے مقبوضہ نگورنو کاراباخ کی آزادی اور آرمینیا کے خلاف فتح کے حوالے سے منائی جاتیں ہیں، جنگ میں پاکستان اور ترکیہ نے بھرپور انداز میں آذربائیجان کی حمایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، دنیا ہماری بات سن رہی ہے: مریم نواز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات
  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو آمد‘ فیلڈ مارشل سے ملاقات
  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ جی ایچ کیو: فیلڈ مارشل سے ملاقات
  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات
  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات
  • صدر آذربائیجان کا شہباز شریف کو فون، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو یوم فتح تقریبات کی دعوت
  • تیراہ اور خیبر کی کہانی