Express News:
2025-09-23@00:02:40 GMT

تعصب کی عینک اتار کر دیکھو

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

منشیات کی خوفناک لعنت نے لمحہ موجود میں پوری دنیا خصوصاً پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ خصوصاً نسلِ نو اپنے درخشندہ و تاباں مستقبل سے بے پروا اس لعنت کے زہر کو اپنی رگوں میں اتارنے کے بعد ناسور بن کر اپنے ماں باپ اور اہل خاندان کی زندگیوں کے ساتھ پورے معاشرے کو جہنم بنا رہے ہیں۔ نشے کی لعنت شہروں، دیہاتوں، گلی محلوں سے نکل کر ہمارے تعلیمی اداروں تک پہنچ چکی ہے اور بڑی تعداد میں مستقبل کے معمار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنے حصار میں جکڑ چکی ہے۔

دوستوں میں کوئی ایک نشئی ہو تو باقی دوستوں کے بھی عادی ہونے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔ ابتداء میں پرائیویٹ کالجوں اور یونیورسٹیوں سے منشیات فروشی اور استعمال کی خبریں آتی تھیں لیکن اب یہ تمیز ختم ہوچکی ہے۔ تعلیمی اداروں کا تعلق پبلک سیکٹر سے ہو یا پرائیویٹ سیکٹر سے، کوئی ادارہ اس لعنت سے محفوظ نہیں۔ کچھ عرصہ پہلے وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے قومی اسمبلی میں اس حوالے سے جو ہولناک انکشاف کیا ہے۔

اس نے ہر ذی شعور پاکستانی کو مضطرب اور اہل وطن کے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا۔ وفا قی وزیرداخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ "پاکستانی تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق حکومت لاعلم ہے، اس حوالے سے آخری سروے 12سال پہلے ہوا تھا۔" محسن نقوی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ " تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق حکومت کے پاس مستند ڈیٹا موجود نہیں۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کی فراہمی اور استعمال کے متعلق تازہ معلومات محدود ہیں اور ملک میں منشیات کے استعمال سے متعلق کوئی جامع اور مستند ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔

ملک میں منشیات سے متعلق آخری قومی سروے 2013میں کیا گیا تھا، تاہم اس سروے میں تعلیمی اداروں کو شامل ہی نہیں کیا گیا تھا"۔ اس انکشاف کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر ایک نیا قومی سروے شروع کیا گیا ہے جو ملک میں منشیات کے استعمال کا مکمل جائزہ لے گا جو 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ سروے میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اندر منشیات کے رجحان کا جائزہ بھی شامل ہے اور یہ سروے تعلیمی اداروں میں منشیات سے متعلق جامع اور مستند معلومات فراہم کرے گا، جس سے منشیات کی معلومات کو درست انداز میں ترتیب دے کر اس کا سدباب کرنے میں مدد ملے گی۔

قومی اسمبلی میں محسن نقوی نے ایک اور خوفناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ "انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے پاکستان بھر کی 263 یونیورسٹیوں میں 269 آپریشنز کیے، جن کے دوران ایک ہزار چارسوستائیس(1427) کلوگرام منشیات ضبط اور 426 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ حکومت تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، تاہم مؤثر پالیسی سازی کے لیے مستند ڈیٹا ناگزیر ہے۔"

وزیر داخلہ کے یہ انکشافات ان والدین کے لیے جن کے بچے عصری تعلیم کے اداروں (اسکول کالج اور یونیورسٹی) میں زیرتعلیم ہیں آسمانی بجلی اور کسی ایٹم بم گرنے سے کم نہیں کیونکہ جن اداروں میں منشیات کا دھندا اس لیول پر ہو وہاں تو زیر تعلیم ہر طالبعلم کے سر پر منشیات کی لعنت کی تلوار لٹک رہی ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ اب ہمارے تعلیمی ادارے اسکالرز اور پروفیسرز کے سحر اور اثر کے بجائے منشیات فروشوں کے نرغے میں ہیں، جو والدین سمجھ رہے ہیں کہ ان کے  بچے اعلیٰ تعلیم کی ان درسگاہوں سے گریجویٹ، ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالر بن کر نکلیں گے اب مضطرب ہیں کہ کہیں ان کے جگر گوشوں سے متعلق ان کے خواب چکنا چور نہ ہوجائیں۔ خدا نخواستہ منشیات کی لت لگ گئی تو نہ صرف ان کے لخت جگر بلکہ پورا خاندان تباہ وبرباد اور پورے معاشرے کے لیے ناسور بن جائے گا اور یہ لعنت ان کی زندگیوں کو تاریک و اندھیر اور ان کی جوانیوں کو کھوکھلا کر دے گا۔

تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اور منشیات کے استعمال کے واقعات کئی سال سے وقفے وقفے سے منظر عام پر آرہے ہیں۔ مبینہ طور پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بعض ملازمین (عورتیں اور مرد) طالب علموں میں منشیات سپلائی کرتے ہیں یا ان اداروں سے ملحقہ بعض علاقوں میں منشیات کے عادی طلباء اور طالبات کو آسانی سے نشہ آور اشیاء دستیاب ہیں۔ یونیورسٹی اور کالج کی سطح پر طالب علموں میں سگریٹ نوشی تو عرصہ دراز سے ہوتی تھی مگر اب چرس، ہیروئین اور آئس جیسے نشہ اور اشیاء کے استعمال میں ہوشربا اضافہ تشویشناک اورقومی المیہ ہے۔

ہاسٹلوں میں منشیات کی سپلائی ایک منافع بخش اور مقبول کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ صرف ملازمین ہی اس مکروہ دھندے میں ملوث نہیں، بعض تعلیمی اداروں میں طلباء اور طالبات کے گروہ بھی اپنے عیش و عشرت کے لیے منشیات فروشی کرتے ہیں۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اور طالب علموں میں منشیات کا کھلم کھلا استعمال نہایت افسوس ناک حقیقت ہے۔

ہیروئن، چرس، شیشہ، کوکین، شراب اور کرسٹل پاؤڈر (آئس) سمیت ہر قسم کا نشہ عام ہے۔ جب تعلیمی اداروں میں حصول علم کے لیے جانے والے طلباء اور طالبات نشے میں دھت دندناتے پھریں گے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ باقی طلباء و طالبات کا سلسلہ درس و تدریس کس قسم کے ماحول میں فروغ پا رہا ہے۔ قانونی اور آئینی طور پر تو انسداد منشیات کے ذمے داران کا فرض ہے کہ وہ ہر خاص و عام کو اس لعنت سے دور رکھیں اور منشیات فروشوں کو نشان عبرت بنائیں مگر تعلیمی اداروں میں تو منشیات فروش ہمارے مستقبل اور معماران ملک و ملت پر حملہ آور ہیں اس کے لیے تو ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اور بے رحم فورس کا قیام عمل میں لانا چاہیے جو سختی سے کام لیتے ہوئے طلباء و طالبات کو منشیات کے استعمال سے روکیں، منشیات کے عادی افراد کا علاج کروائیں اور منشیات فروشوں کو تعلیمی اداروں کے اندر برسر عام عبرتناک سزائیں دیں۔

تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کا بھی فرض ہے کہ وہ خصوصی مہم چلا کر منشیات سے پاک ماحول کو یقینی بنائیں۔ بعض تعلیمی اداروں میں انتظامیہ کے نمایندوں اور اساتذہ کی بھی پروا نہیں کی جاتی جب کہ ہاسٹلوں میں باقاعدگی سے منشیات کے استعمال کی محفلیں سجائی جاتی ہیں۔ نشے کے عادی افراد شرم و حیا سے عاری ہوجاتے ہیں تو پھر ہاسٹل وارڈن اور اساتذہ سے حجاب بھی ختم ہوجاتا ہے۔ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ انفرادی سطح کے علاوہ سرکاری اداروں کے تعاون سے مشترکہ طور پر یہ مسئلہ حل اور سائنٹیفک بنیادوں پر منصوبہ بندی کر کے نوجوان طالب علموں کو منشیات کی لعنت سے بچاؤ کا قومی فریضہ انجام دیں۔

حکومت اگر تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ کرنے میں سنجیدہ ہے تو ہمارے معاشرے میں منشیات سمیت ہر جرم سے پاک دینی مدارس کا ماڈل موجود ہے، اس سے استفادہ کیا جائے۔ کراچی سے خیبر تک ہزاروں دینی مدارس موجود ہیں جن میں لاکھوں طلباء زیر تعلیم ہیں، ان مدارس پر کالج اور یونیورسٹیوں کی طرح حکومت کے اربوں، کھربوں روپے بھی خرچ نہیں ہوتے،گزشتہ 78 برسوں سے یہ مدارس اپنی مدد آپ کے تحت چل رہے ہیں، یہاں سے فارغ التحصیل علماء پوری دنیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور افعانستان میں مثالی حکومت چلا رہے ہیں، اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور قرآن و حدیث کی برکت سے آج تک کسی ایک مدرسے سے منشیات فروشی یا منشیات کے استعمال کی خبر نہیں آئی۔

اگرحکومت عصری تعلیم کے اداروں سے اس لعنت کوختم کرنے میں سنجیدہ ہے تو ایک بار مدارس کے نظام کا جائزہ تعصب کی عینک اتار کر لیں اور مدارس کی طرح کردار سازی پر توجہ دینے والا پاکیزہ و معطر نظام تعلیم اپنے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں لے آئیں، منشیات ہی نہیں ایسی تمام لعنتوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھٹکارہ مل جائے گا، لیکن اس کے لیے شرط یہی ہے کہ تعصب کی عینک اتار کر درد دل سے صورتحال کا جائزہ لے کر اقدامات کرنے ہونگے ورنہ عصری علوم کے ادارے منشیات فروشی کے اڈے بن جائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تعلیمی اداروں میں منشیات میں منشیات کے استعمال منشیات کے استعمال سے اور یونیورسٹیوں قومی اسمبلی میں منشیات فروشی محسن نقوی نے طالب علموں منشیات کی سے منشیات اور طالب رہے ہیں کیا گیا کے لیے

پڑھیں:

حجاج کا ڈیٹا ڈارک ویب پر دستیاب ہونا اداروں کی نااہلی ہے،جماعت اسلامی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور ( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل(ر) حفیظ الرحمان کے انکشاف جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حج کیلئے اپلائی کرنے والے تین لاکھ افراد کا دیٹا ڈارک ویپ پر دستیاب ہے‘‘ پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دیٹا کو محفوظ بنانے کے لئے حکومتی اقداما ت نہ ہونے کے برابر ہیں، شہباز حکومت کی ساری توجہ مخالفین کو دبانے پر مرکوز ہو چکی ہے۔کسی بھی شخص کی پرسنل معلومات کا یوں مختلف ویب سائٹس پر فروخت ہونا تشویشناک امر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 13 کروڑ 90 لاکھ سے زائد اور انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 14 کروڑ 30 لاکھ ہے۔ملک میں انٹرنیٹ جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ بھی ہو گیا ہے۔ سال 2025ء کے دوران سائبر کرائم میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ گزشتہ 5 سال کے دوران سائبر کرائم کے مقدمات میں سزاؤں کی شرح 5 فیصد سے کم رہی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق سال 2020 سے اب تک سائبر کرائم کے الزامات میں 7 ہزار 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے صرف 222 کو سزا سنائی گئی، یعنی سزا کی شرح صرف 3.16 فیصد ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشی لحاظ سے بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔لوگ جہاں ایک طرف سائبر کرائم کی بدولت خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، ان کے جان و مال کچھ بھی محفوظ نہیں وہاں دوسری جانب رہی سہی کسر حکومتی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں نے پوری کر دی ہے۔عوام کو کوئی پرسان حال نہیں۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کریں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے، علی محمد خان
  • اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤکے مندی کاشکار: کاروبار کے اختتام پرسرمایہ کاروں کو نقصان
  • شام میں 5 اکتوبر کو پہلے پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ
  • پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ، رنگدار کوڑے دان لازمی قرار
  • ٹرمپ نے ایک اور ملک پر حملے کی تیاری کرلی، اب تک کی سب سے بڑی بحری افواج کی تعیناتی
  • حجاج کا ڈیٹا ڈارک ویب پر دستیاب ہونا اداروں کی نااہلی ہے،جماعت اسلامی
  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • اللہ کے نام پر…