وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
مدینہ / لاہور (نمایندہ نوائے وقت نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت، مستقبل میں مصنوعی ذہانت کا کردار نمایاں ہوگا. تسنیم منیر آپریٹنگ تھیٹر ٹیکنالوجسٹ مینجر جو لاہور کے ایک بڑے ہسپتال میں تعینات ہیں اپنا خصوصی انٹرویو میں کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طب کہ شعبے میں انقلابی اقدام اور خدمات اور دلچسپی پر خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں تیزی سے جدت اور جدید سہولیات کا اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ دنوں میو اسپتال لاہور میں نصب کی جانے والی جدید ترین کینسر کوبالٹ مشین اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پنجاب حکومت جدید میڈیکل ٹیکنالوجی کو اپنانے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ اسی تسلسل میں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی لگن اور وژن سے مصنوعی زہانت/ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو نرس اور ڈاکٹر کے 5 سالہ کورس میں بطور مضمون بھی شامل کیا جارہا ہے۔ اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کو بھی صحت کے نظام میں شامل کر لیا جائے گا، بالخصوص آپریٹنگ تھیٹرز میں۔ مستقبل میں مصنوعی زہانت ٹیکنیشن کا کردار اہم ہوگا۔ ماہرین کے مطابق، مصنوعی ذہانت پر مبنی AI ٹیکنیشنز آئندہ اسپتالوں میں انسانوں کے ساتھ مل کر خدمات سرانجام دیں گے۔ ان کا کردار کچھ یوں ہوگا:
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز صحت کے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کے اسپیشل اقدامات، آٹسٹک بچوں کے لیے فری تعلیم و تھراپی کا اعلان
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹسٹک بچوں (سپر ہیروز) کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کر دیا۔
پنجاب میں "مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم" کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ ہوگا،اس ادارے میں آٹسٹک بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم، تھراپی، فری پک اینڈ ڈراپ، مفت کھانا، یونیفارم اور کتابیں فراہم کی جائیں گی۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ آٹزم اسکول میں ٹیچر ٹریننگ اور ریسرچ کے لیے جدید ریسورس سینٹر بھی قائم کیا جائے گا،معاونِ خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی سربراہی میں اجلاس میں داخلوں اور اسٹاف بھرتی کے عمل کو فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
فیصلے کے مطابق ایوننگ شفٹ میں سیلف فنانسنگ پر آٹسٹک بچوں کو تھراپی سروسز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران نےاستعفے دیدیئے