اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم جولی ایل ایل بی 3 نے ریلیز کے بعد شاندار آغاز کیا اور ویک اینڈ پر زبردست کمائی کی، تاہم پیر کے روز فلم کی رفتار کچھ کم ہوگئی۔

پیر کو فلم نے صرف 17.52کروڑ روپے کمائے جس کے بعد مجموعی آمدنی 187.96 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل ویک اینڈ پر فلم نے 130.62کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ اوپننگ ڈے پر اس کی کمائی 39.

82 کروڑ روپے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی

بکس آفس کے ماہرین کے مطابق فلم نے ویک اینڈ پر بہترین بزنس کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتوار کی کمائی بھارت اور پاکستان کے میچ کی وجہ سے متاثر ہوئی۔ اب فلم کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہفتہ کے باقی دنوں میں بھی مضبوط بزنس کرے۔ 2 اکتوبر تک کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہورہی، اس لیے یہ فلم ناظرین کو اپنی جانب کھینچ سکتی ہے۔

#JollyLLB3 witnesses a 56% drop on Monday [compared to Friday], especially during the evening shows.

The Tuesday discounted ticket offer is expected to give a boost to footfalls and collections.#JollyLLB3 [Week 1] Fri 12.50 cr, Sat 20 cr, Sun 21 cr, Mon 5.50 cr. Total: ₹ 59… pic.twitter.com/fixMYfgIXb

— taran adarsh (@taran_adarsh) September 23, 2025

2013 میں ریلیز ہونے والی پہلی جولی ایل ایل بی سبھاش کپور کی ہدایتکاری میں بنی تھی اور فاکس اسٹار اسٹوڈیوز نے اسے پروڈیوس کیا تھا۔ اس فلم میں ارشد وارثی نے وکیل جولی تیاگی کا کردار ادا کیا تھا جبکہ بومن ایرانی، امریتا راؤ اور سوربھ شوکلا بھی اہم کرداروں میں شامل تھے۔

یہ فلم محض 31.86کروڑ روپے کے بجٹ میں بنی اور زبردست پذیرائی کے بعد باکس آفس پر 155.15کروڑ روپے کما کر ہٹ قرار پائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اکشے کمار جولی ایل ایل بی 3

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اکشے کمار جولی ایل ایل بی 3 جولی ایل ایل بی

پڑھیں:

کراچی میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد، وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ایم نائن موٹر وے کے ساتھ میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں خواجہ سراؤں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، تینوں کے سر سینے اور ہاتھوں پر گولیاں لگی ہوئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے تینوں افراد سڑک کنارے لفٹ لینے کے لیے کھڑے تھے، ممکنہ طور پر تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا اور ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے واقعے گولیوں کے دو خول ملے ہیں،  تینوں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید شواہد سامنے آسکیں گے، تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہے ہیں، جائے وقوعہ ویران جگہ ہے وزیر اعلیٰ سندھ کا خواجہ سراؤں کے قتل کا نوٹس، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میمن گوٹھ کے قریب سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ خواجہ سراؤں کے قاتلوں کو ہرصورت گرفتار کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا ہےکہ خواجہ سرا معاشرے کا وہ مظلوم طبقہ ہے جسے ہم سب نے عزت اور احترام دینا ہے، ریاست کسی بھی مظلوم اور معصوم شہری کا قتل برداشت نہیں کرے گی۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ملیر واقعے سے متعلق ابتدائی معلومات سے آگاہ کریں، جائے وقوعہ سے شواہد کی تفتیش جدید اور ماڈرن تیکنیک کی بنیاد پر کی جائے، قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں انٹیلیجینس ذرائع بھی استعمال کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • مجھے اپنے ملک سے محبت ہے، مگر یہ اب پہچانا نہیں جاتا: انجلینا جولی
  • سونے کی قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • اکشے کمار نے کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کو بھی مزاق بنا دیا
  • سرکاری مراعات یافتہ طبقات کو مزید کتنی مراعات چاہئیں؟
  • کراچی؛ سپرہائی وے سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
  • کراچی میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد، وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی
  • کرینا کپور کی فٹنس کا راز کیا ہے اور وہ کتنی دولت کی مالک ہیں؟
  • ٹرمپ نے ایک اور ملک پر حملے کی تیاری کرلی، اب تک کی سب سے بڑی بحری افواج کی تعیناتی
  • ایشیا کپ 2025: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان نے حکمت عملی طے کرلی