سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز
سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق شاہی دیوان نے آج اعلان کیا کہ سعودی عرب کے مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ کا انتقال ہو گیا ہے، آپ ہیئت کبار العلما، علمی تحقیقات و افتا کی عمومی صدارت اور مسلم ورلڈ لیگ کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔
شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے حکم دیا ہے کہ ان کی غائبانہ نمازِ جنازہ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام، مدینہ منورہ کی مسجد نبوی اور مملکت بھر کی تمام مساجد میں بھی عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے۔
شاہی دیوان نے کہا کہ ان کے انتقال کے ساتھ ہی مملکت اور اسلامی دنیا ایک جلیل القدر عالم دین سے محروم ہو گئی ہے، جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔
خادمِ حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور وزیراعظم نے ان کے اہل خانہ، سعودی عوام اور اسلامی دنیا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ بطور مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ سعودی عرب میں مذہبی اختیار کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز تھے، وہ مکہ مکرمہ میں مقیم اسلامی عالم تھے اور سلفی مسلمانوں کی وسیع عالمی تحریک کے نمایاں مذہبی رہنما کے طور پر اثر و رسوخ رکھتے تھے۔
سعودی عرب میں آل الشیخ خاندان روایتی طور پر مذہبی اور عدالتی اداروں میں فائز رہا ہے، وہ محمد بن عبدالوہاب (1792-1703) کی نسل سے ہیں، اور گزشتہ 250 برسوں سے وہ آل سعود حکمران خاندان کے ساتھ قریبی تعلقات اور بین الازدواجی رشتوں میں جُڑے رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال فلسطین کو ریاست تسلیم نہ کرنے پر اٹلی میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 60 اہلکار زخمی سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی مظہر اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی فوٹیج دینے، ٹرائل روکنے کی درخواستیں خارج نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش، وکلا نے پھر بائیکاٹ کردیا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام کی مانند ہے، وائٹ ہاؤسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ ا ل الشیخ سعودی عرب کے مفتی
پڑھیں:
اسلامک بینکنگ سود سے پا اور ملکی معیشت کو ترقی فراہم کررہی ہے،مفتی محمد نوید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-8-3
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نائب صدر اور کنوینر بینکنگ افیئر ز کمیٹی شان سہگل نے میزان بینک کے زیر اہتمام منعقدہ اسلامی آگاہی سیمینار میں شرکت کی ۔سیمینار میں بڑی تعداد میں کاروباری، سماجی اور بینکنگ شخصیات نے شرکت کی، جبکہ مفتی محمد نوید (شریعہ اینالسٹایس ایم ای/ کمرشل اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ) نے اسلامی بینکنگ کے اصول، بنیادیں اور روایتی بینکاری نظام سے اس کے فرق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مفتی محمد نوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی بینکنگ قرآن و سنت کے اصولوں پر مبنی ایک شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی نظام ہے، جس کا بنیادی مقصد سود سے پاک لین دین، عدل و مساوات پر مبنی سرمایہ کاری، اور حلال منافع کی منصفانہ تقسیم کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسلامی بینکنگ میں منافع و نقصان کی بنیاد پر اشتراک کااصول اختیار کیا جاتا ہے، جو حقیقی تجارت اور شراکت پر مبنی ہوتا ہے، نہ کہ سودی نظام پر۔ انہوں نے مختلف اسلامی بینکاری مصنوعات جیسے مرابحہ، اجارہ، مشارکہ اور مضاربہ کی عملی مثالوں کے ذریعے وضاحت کی اور بتایا کہ یہ نظام نہ صرف کاروباری طبقے کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ ملک کی معیشت کو استحکام اور انصاف پر مبنی ترقی دینے میں اہم کردارادا کر رہا ہے۔شان سہگل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میزان بینک کی جانب سے اسلامی بینکنگ آگاہی سیمینارز کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے۔ ایسے پروگرامز نہ صرف تاجر برادری کو شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں بلکہ اسلامی معیشت کے فروغ کی سمت ایک مضبوط قدم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد چیمبر بینکنگ سیکٹر کے ساتھ قریبی روابط کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ اسمال ٹریڈرز اور انڈسٹریز کو اسلامی مالیاتی سہولیات تک بہتر رسائی حاصل ہو سکے۔شان سہگل نے میزان بینک کی طویل المدتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بینک کی جانب سے پورے ملک میں اسلامی بینکنگ آگاہی سیمینارز، تحقیقی و تعلیمی مواد، اور نالج سینٹر کے قیام نے کاروباری طبقے کے اعتماد میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے ایونٹ کے دوران ایریا مینجر فرحان میمن سے ملاقات میں انہیںتجویز دی کہ مستقبل میں حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری اور میزان بینک مشترکہ طور پر ورکشاپس، مشاورتی سیشنز اور آگاہی سیمنارز کاچیمبر سیکرٹریٹ میں بھی اہتمام کریں تاکہ چھوٹے تاجروں کو اسلامی مالیاتی نظام کے عملی تقاضوں سے بہتر طور پر روشناس کرایا جا سکے۔