ویب ڈیسک: عدالت نے پیشی پر غیر حاضر رہنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مختلف مواقع پر احتجاج کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت، واثق قیوم و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی اور آج کی سماعت سے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔

20 ستمبر سے نیا قانون نافذ، رجسٹرڈ سم اور موبائل کے بغیر اشٹام خریدنا ناممکن

عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

واضح رہے کہ عدالت نے  تھانہ کوہسار، رمنا ،نون، ترنول کے مقدمات کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی  کی ہے۔ اس کے علاوہ تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 154 اور 155 کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی  کی گئی ہے جب کہ تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ نمبر 1195 کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی  ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26نومبر احتجاج، 4 اکتوبر احتجاج ،فیض آباد احتجاج پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

کترینہ کیف نے مداحوں کو جلد ہی ماں بننے کی خوشخبری سنادی

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی عدالت نے کی سماعت

پڑھیں:

عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون کا کہنا تھا کہ ہمارے دین اسلام میں تصفیہ کی ہدایت کی گئی ہے، معاشرے میں تنازعات کا مل جل کر حل نکالنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ عدالتوں میں بڑی تعداد میں مقدمات کا التوا میں ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے دین اسلام میں تصفیہ کی ہدایت کی گئی ہے، معاشرے میں تنازعات کا مل جل کر حل نکالنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ عدالتوں میں بڑی تعداد میں مقدمات کا التوا میں ہونا لمحہ فکریہ ہے، عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ وفاقی وزیِر قانون کا مزید کہنا تھا کہ مقدمات کی تعداد میں کمی لانے کے لیے لا اینڈ جسٹس کمیشن نے ہماری راہنمائی کی۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا چالان جمع
  • ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں ، استغاثہ کی کارروائی مکمل ،  سماعت 24 ستمبر تک ملتوی  
  • آزادی مارچ کیس،جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • آزادی مارچ کیس، عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ اسد قیصر کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
  • ٹاؤن ملازمین کی پنشن کا مسئلہ حل نہ ہوسکا‘ سماعت ملتوی