ناسا نے 10 نئے خلاباز امیدواروں کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
امریکی خلائی ادارے ناسا نے پیر کے روز 10 نئے خلاباز امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جنہیں 8 ہزار سے زائد درخواست گزاروں میں سے سخت جانچ پڑتال کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔
ان امیدواروں کو 2 سالہ تربیت مکمل کرنے کے بعد خلائی مشنوں میں شمولیت کی اجازت ملے گی، جن میں زمین کے قریب مدار، چاند اور مریخ پر سائنسی و تحقیقی مہمات شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیوسٹن میں واقع جانسن اسپیس سینٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران اس نئے بیچ کا خیرمقدم کیا گیا۔
قائم مقام ناسا ایڈمنسٹریٹر شان ڈفی نے کہا کہ وہ اس نئی نسل کے امریکی خلائی مہم جوؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے سے سائنسدان، انجینئر، پائلٹ اور خواب دیکھنے والے افراد نے درخواست دی، اور منتخب ہونے والے یہ 10 مرد و خواتین اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکا میں محنت اور خوابوں کی کوئی حد نہیں، حتیٰ کہ خلا تک جانا بھی ممکن ہے۔
تربیتی پروگرام میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر آپریشنز، آرٹیمس مشن کے تحت چاند پر جانے کی تیاری، روبوٹکس، زمین اور پانی میں بقا کی مشقیں، ارضیات، غیر ملکی زبانیں، خلائی طب اور جسمانی تربیت شامل ہیں۔
اس کے ساتھ امیدوار فرضی خلائی چہل قدمی اور جدید جنگی طیاروں کی پرواز کی مشقیں بھی کریں گے۔
تربیت مکمل کرنے کے بعد یہ تمام امیدوار ناسا کے فعال خلابازوں کی ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔
نئے منتخب ہونے والے مستقبل کے خلابازوں میں بین بیلی، لارن ایڈگر، ایڈم فرہمان، کیمرون جونز، یوری کوبو، ربیکا لاولر، انا مینن، امیلڈا مولر، ایرن اوورکیش اور کیتھرین اسپائس شامل ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا: چارلی کرک کی بیوہ نے شوہر کے قاتل کو معاف کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250923-01-25
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند نوجوانوں کی تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے مقتول سی ای او 31 سالہ چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک نے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان ردیا۔ برطانوی جریدے ’گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے شہر گلینڈیل میں اتوار کو عوامی یادگاری تقریب کے دوران چارلی کرک کی
بیوہ نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔ ایریکا کرک نے بھرے مجمع کے سامنے جذباتی خطاب میں کہا کہ ’میرے شوہر کا مقصد نوجوانوں کو بچانا تھا، بالکل ویسے ہی نوجوان کو جس نے ان کی جان لی، میں اس نوجوان کو معاف کرتی ہوں، میں اسے معاف کرتی ہوں کیونکہ ’مسیح نے بھی ایسا ہی کیا اور یہی چارلی بھی کرتے‘۔اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود تمام افراد اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور تالیاں بجائیں۔