سول سروس اکیڈمی کومعیاریادارہ بنایا جائیگا ،وزیراعلیٰ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان سول سروس اکیڈمی کو پاکستان کا ممتاز اور معیاری تربیتی ادارہ بنایا جائے گا جہاں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام علاقوں کے افسران تربیت حاصل کریں گے اور وہ دن ہمارے خواب کی عملی تعبیر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز بلوچستان سول سروس اکیڈمی میں زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکشن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ عبدالمجید بادینی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سید فیصل آغا، بلوچستان سول سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالحفیظ جمالی سمیت مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور ریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے زیر تربیت افسران کو میرٹ پر انتخاب اور اپنے ہی صوبے میں سول سروس کی تربیت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سول سروس اکیڈمی ایک وقت میں ایک ننھا پودا تھا جو آج تناور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس اکیڈمی کو پاکستان کا منفرد اور اعلیٰ معیار کا ادارہ بنایا جائے گا جہاں ملک بھر سے افسران تربیت حاصل کرنے کو باعثِ فخر سمجھیں گے انہوں نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ادارے سے تربیت مکمل کرنے کے بعد جب آپ دفاتر جوائن کریں گے تو آپ کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گی آپ کو خود کو صرف افسر نہیں بلکہ عوام کا خدمتگار اور رہنما سمجھ کر پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کے لیے پوری نیک نیتی اور لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک شاندار مستقبل آپ سب کا منتظر ہے تاہم حقیقی کامیابی عوام کی خدمت سے ہی جڑی ہوئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب میرٹ پر ہوا ہے، لہٰذا آپ سے توقعات بھی بہت زیادہ ہیں۔ آپ نے بلوچستان کے عام شہری کے لیے کام کرنا ہے، وہ عام آدمی جو سخت سردیوں میں ٹھٹرتا ہے اور گرمیوں میں جھلستا ہے سول سروس میں تقرری، تعیناتی اور ترقی معمول کی بات ہے لیکن معاشرہ ہمیشہ ان افسران کو یاد رکھتا ہے جو کچھ منفرد اور یادگار کام سرانجام دیتے ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ پاکستان اور محروم طبقے کی خدمت کو اپنی پہچان بنائیں۔ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سول سروس اکیڈمی کی ترقی کے لیے وسائل کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جس طرح دیگر شعبوں کے لیے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں اسی طرح اس اکیڈمی کی ضروریات اور بہتری کے لیے بھی بلا جھجھک وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ یہ ادارہ اتنا معیاری اور مثالی بنے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ا کے لیے
پڑھیں:
27 ویں ترمیم کا مسودہ پیر یا منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا: رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 243 اور آئینی عدالت بنانے پر پی پی اور مسلم لیگ ن متفق ہیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں 27 ویں آئینی ترمیمی کے اہم نکات بتاتے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنا چاہتے آرٹیکل 243 فورسز کو آئینی کردار دینے سے متعلق ہر گز نہیں بلکہ آرمڈ فورسز کی چیف آف کمانڈ سے متعلق ہے 27 ویں ترمیم کا مسودہ آج وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا سپریم کورٹ اور آئینی عدالت کا سٹیٹس ایک ہوگا آئینی عدالت میں ممبر کی تعداد آٹھ کے قریب ہو سکتی آئینی عدالت کے چیف جج اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہوں گے مسودہ اگلے پیر یا منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا سٹینڈنگ کمیٹیوں کو بھی بھیجا جائے گا۔