کراچی:

سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کل (24 ستمبر) ہوں گے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور مذکورہ اضلاع میں تعطیل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا اور اس دوران دو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل ممبرز اور وارڈ ممبرز کا انتخاب ہوگا۔

صوبائی حکومت نے جن حلقوں میں انتخابات ہورہے وہاں کے اضلاع میں تعطیل کا بھی اعلان کیا ہے۔

کشمور کندھ کوٹ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، مٹیاری، دادو، جامشورو، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹہ میں 23 بلدیاتی نشستوں اور کراچی ڈویژن کے 3 اضلاع میں 5 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

کراچی میں ضلع شرقی، غربی اور کیماڑی میں ایک چیئرمین، 3 وائس چیئرمین اور ایک جنرل ممبر کا انتخاب ہوگا۔

ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر دو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل اور وارڈ ممبر کے لیے پولنگ ہوگی۔

کراچی ڈویژن کے 3 اضلاع کی 5 بلدیاتی نشستوں میں ضلع شرقی میں ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کی یوسی 8 میں وائس چیئرمین، ضلع غربی ٹی ایم سی منگھو پیر یو سی 10 کے وائس چیئرمین، ضلع کیماڑی ٹی ایم سی بلدیہ کی یو سی 8 کے وائس چیئرمین جبکہ ٹی ایم سی اورنگی کی یو سی نمبر ایک کے چیئرمین اور یو سی 7 کے جنرل ممبر کی نشست پر انتخاب ہوگا۔

سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار187 ہے، جن میں ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں۔

بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 168 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 128 انتہائی حساس، 34 حساس اور 6 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں 67 بلدیاتی نشستوں پر انتخابات شیڈول تھےتاہم ان میں سے 33 بلدیاتی نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے، دو نشستوں پر کسی امیدوار نےکاغذات جمع نہیں کرائے جبکہ 3 نشستوں کے لیےجمع ہونے والےکاغذات نامزدگی مسترد قرار دیے گے تھے اور ایک امیدوار ریٹائر ہوگیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلدیاتی نشستوں وائس چیئرمین چیئرمین اور نشستوں پر اضلاع میں ٹی ایم سی کے لیے

پڑھیں:

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں پراونشل مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم انتخابات کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گا اور نتائج کی وصولی تک فعال رہے گا۔شکایات یا اطلاعات کیلئے فون نمبر 99204544 021 اور ای میل pmcrsindh@gmail.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران و حکام کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کا پرامن، شفاف اور آزادانہ انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے، انتخابات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اعجاز انور چوہان کا مزید کہنا تھا کہ تمام افسران و عملہ شفاف انتخابی عمل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، پولنگ سٹیشنوں کے اندر و باہر سکیورٹی کے مکمل انتظامات کئے جائیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوگی
  • سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے
  • سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم
  • سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم
  • صوبہ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے
  • ضمنی بلدیاتی انتخابات: سندھ کے 14 اضلاع میں 24 ستمبر کو عام تعطیل
  • سندھ حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری
  • حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری
  • سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن، متعلقہ اضلاع کے حلقوں میں 24 ستمبر کو تعطیل ہوگی