لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں؛ ٹرمپ کی مسلم میئر صادق خان کے خلاف ہرزہ سرائی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان پر تنقیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان پر تنقیدکی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں لندن کو دیکھتا ہوں جہاں ایک بہت برا میئر ہے، وہ شہر مکمل طور پر بدل گیا ہے، اب وہ شرعی قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں، لیکن آپ ایک مختلف ملک میں ہیں، آپ یہ نہیں کر سکتے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق صادق خان کے ترجمان امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے خوفناک اور متعصب بیانات کو کوئی اہمیت دینے کے قابل نہیں سمجھتے، لندن دنیا کا سب سے عظیم شہر ہے جو بڑے امریکی شہروں سے زیادہ محفوظ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ریکارڈ تعداد میں امریکی شہری بھی یہاں منتقل ہو رہے ہیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے ہی برطانیہ کے دورے کے موقع پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ صادق خان دنیا کے بدترین میئروں میں سے ایک ہے۔
وطن واپسی پر اپنے طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ رات ہونے والے اسٹیٹ بینکوئٹ میں صادق خان کو مدعو نہ کرنےکی درخواست کی تھی کیونکہ وہ صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتے اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ صادق خان وہاں آئیں۔
دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ میئر لندن صادق خان نے دعوت نامہ حاصل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی تھی اور نہ ہی اُمید رکھی تھی۔
خیال رہےکہ ٹرمپ 2015 سے صادق خان کو تنقید کا نشانہ بناتے آرہے ہیں جب کہ جب لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے صادق خان نے امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ کی اس تجویز کی مذمت کی تھی جس میں مسلمانوں پر امریکا آمد پر پابندی لگانےکا مطالبہ کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: تھا کہ
پڑھیں:
امریکی صدر ٹرمپ آج عرب اور مسلم رہنماؤں کو غزہ پر تجاویز پیش کریں گے
واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اور مسلم رہنماؤں سے آج ملاقات شیڈول ہوگئی۔
امریکی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے بعد گورننس اور امن سے متعلق تجاویز پیش کریں گے، امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک غزہ میں فوج بھیجنے پر آمادہ ہوں تاکہ اسرائیل انخلا کرسکے، عرب اور مسلم ممالک کو فلسطین میں اقتدار کی منتقلی اور فنڈنگ کیلئے بھی آمادہ کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایک ایسے غزہ کی بات کی جائے گی جس میں حماس کی مداخلت نہیں ہو گی، ادھر ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے قطر، سعودی عرب، مصر، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی، اجلاس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Post Views: 1