لندن کے میئرشریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک(جسارت نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لندن نہیں جانا چاہتا، وہاں کے میئرصادق خان ٹھیک نہیں، وہ وہاں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوںنے کہاکہ لندن میں بہت ہی خوفناک میئر ہے، یہ بہت تبدیل ہوچکا ہے،میں لندن نہیں جانا چاہتا، وہاں کے میئر ٹھیک نہیں، وہ اب وہاں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں مگر ایسا نہیں کر سکتے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر میرے کروڑوں روپے ٹھگ لیے، سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (نمائندہ جسارت) خیرپور کے علاقے منشی محلے کا رہائشی نوجوان سیف اللہ شیخ ولد کلیم اللہ شیخ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سائدہ گوٹھ کی رہائشی خاتون آرم زوجہ بابو بڑدی نے اپنی رشتہ دار رابعہ بڑدی سے شادی کرنے کے بہانے کروڑوں روپے میرے سے ٹھگ لئے ہیں خاتون نے مختلف وقتوں پر سامان اور نقدی رقم لی اسکے ثبوت میرے پاس موجود ہیں یہ خاتون اس سے قبل بھی کئی نوجوانوں سے جعلی سازی کے ذریعے پیسے لے چکی ہے اور اس خاتون کا جرائم پیشہ عناصروں سے رابطے ہیں جو مجھے قتل کرنے کی دھکمیاں دے رہے ہیں انھوں نے ایس ایس پی خیرپور سے سامان اور پیسے واپس کروانے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔