آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال، وفاقی حکومت کا مذاکرات میں معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال، وفاقی حکومت کا مذاکرات میں معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے مذاکرات میں معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاق کی جانب سے مذاکراتی عمل میں ثالثی کے لیےدو نمائندے مقرر کردیئے، وفاقی وزیر پارلیمانی امورطارق فضل چوہدری اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام وفاق کےنمائندہ وفد میں شامل ہیں۔
دونوں وفاقی وزراء وفاق کی نمائندگی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں مسائل کے حل کیلئے کوششوں کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزراء آج کے روز مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔
وفاق کا نمائندہ وفد حکومت آزاد جموں و کشمیر اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا، وزیراعظم آفس نے مذاکراتی عمل میں معاونت کیلئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور وفاقی وزراء کو ہدایت نامہ جاری کردیا۔
حکومت پاکستان تمام عمل میں فریقین کو قریب لانے اورمسائل خوش اسلوبی سےحل کرنے میں مدد فراہم کرنا چاہتی ہے، وزیر اعظم آفس کی جانب سے حکومت آزاد جموں و کشمیر کو اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کا الزام، یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج خلیج تعاون کونسل کا بڑا فیصلہ: اب ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر کریں وزیراعظم سے ملاقات: ورلڈبینک کے صدر پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے معترف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، کمیونیکیشن مفلوج، کارکنوں کی جانوں کو خطرہ پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: او آئی سی رابطہ گروپ صنم جاوید کی بہن کی بازیابی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فراہم کرنے میں معاونت
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔