پرنس ہیری کی کنگ چارلس سے ملاقات نے میگھن مارکل کے خدشات بڑھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
برطانوی شہزادے ہیری کی کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد میگھن مارکل شدید تشویش میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 19 ماہ بعد کنگ چارلس سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ پرنس ہیری نے تفصیل بتادی
رپورٹس کے مطابق کنگ چارلس جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، نے اپنے بیٹے ہیری کو لندن میں کلیرنس ہاؤس پر خوش دلی سے خوش آمدید کہا، تاہم یہ قربت میگھن مارکل کے لیے باعثِ پریشانی بن گئی ہے۔
شہزادہ ہیری والد سے ملاقات کے بعد خاصے پرجوش ہیں اور میگھن ان کے لیے خوش تو ہیں لیکن ساتھ ہی انہیں یہ خدشہ بھی لاحق ہے کہ کہیں شاہی خاندان دوبارہ اختلافات پیدا کرنے کی پالیسی اختیار نہ کر لے۔
یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد شاہی خاندان کا جذباتی بیان جاری
میگھن مارکل کو ڈر ہے کہ ہیری کو ایک بار پھر شاہی خاندان اپنی طرف متوجہ کر لے گا اور ان کے درمیان فاصلے پیدا ہوسکتے ہیں۔
ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ میگھن کو محسوس ہوتا ہے جیسے وہ انہیں کھو رہی ہیں اور شاہی خاندان ان کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برطانیہ شاہی خاندان شہزادہ ہیری قربتیں کنگ چارلس میگھن مارکل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانیہ شاہی خاندان شہزادہ ہیری قربتیں کنگ چارلس میگھن مارکل شاہی خاندان کنگ چارلس سے ملاقات
پڑھیں:
حیدرآباد:دادو کا رہائشی خاندان خاتون صنم کھوسو کی بازیابی کے لیے پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">