لاہور ہائی کورٹ کے مستعفی ہونے والے جج جسٹس شاہد جمیل تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہوگئے۔

جسٹس (ر) شاہد جمیل لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج ہیں، کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) شاہد جمیل  نے کہا کہ مجھے خوشی ہے آئین کی سپرمیسی کیلئے کام کرنے والی تحریک کا حصہ بن رہا ہوں، اس تحریک میں شامل ہونے کا مقصد آئین کی سپرمیسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک متفقہ آئین قرار داد مقاصد کی بنیاد پر بنا، آئین پر اس ملک کی تمام اکائیاں متفق ہیں، بد قسمتی ہے کہ آئین کے خلاف ہی کام شروع ہوا، اسی پارلیمنٹ میں آئین کے خلاف کام ہوا جہاں اسے بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں عدلیہ کی آزادی بنیادی جزو ہے، آئین کو ہر ڈکٹیٹر نے پامال کرنے کی کوشش کی، اس دفعہ جو کام ہوا وہ ہائیبرڈ رجیم کے نام پر ہوا،  افسوس سے کہنا پڑتا ہے اس بار وہ پارٹی حصہ بنی جن کے بھٹو نے عدلیہ کی آزادی پر زور دیا۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد جسٹس (ر) شاہد جمیل ہیں، جسٹس صاحب نے آج تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جسٹس (ر) شاہد جمیل کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، ان کی شمولیت سے ہماری تحریک مضبوط ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شاہد جمیل نے کہا کہ

پڑھیں:

مقامی حکومتوں کے تحفظ کیلئے قرارداد 27 ویں ترمیم میں شامل کی جائے: ملک احمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خا ں نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد کو آئندہ ستائیسویں آئینی ترمیم میں شامل کر کے مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دیا جانا چاہیے تاکہ اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک منتقل ہوں اور زیادہ سے زیادہ لوگ گورننس کے عمل میں شریک ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاق مالیاتی دباؤ محسوس کرتا ہے تو صوبوں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے قابلِ عمل فارمولہ طے کیا جانا چاہیے۔ پندرہ سو پبلک آفیسرز پچیس کروڑ لوگوں کی گورننس کا نظام نہیں چلا سکتے، اس لیے بلدیاتی ڈھانچا مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر ملک محمد احمد خاں نے لاہور میں یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام انٹر سکول سپیچ کمپیٹیشن 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پروفیسر عبد المنان، وائس چیئرمین پروفیسر افیف اشفاق، پروفیسر امجد علی خان اور پروفیسر وسیم انور بھی موجود تھے۔ ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ آئی ٹی نے علم کے حصول کو آسان بنا دیا ہے۔ آج کے طلبہ زیادہ باخبر اور تیز فہم ہیں۔ اب کوئی بھی بات لمحوں میں تصدیق کی جا سکتی ہے۔ ملک میں میرٹ کا بہت ذکر ہوتا ہے لیکن جب نجی اور سرکاری سکولوں میں وسائل اور ایک بچے پر خرچ میں واضح فرق ہو تو حقیقی میرٹ کیسے قائم رہے گا؟ صحافیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جواب میں سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم سے عدلیہ کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • ستائیسویں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، اپوزیشن اتحاد کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
  • تحریک تحفظ آئین کا 27 ویں ترمیم کی جعلی منظوری کے اگلے دن یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • 27ویں ترمیم کیخلاف اپوزیشن اتحاد کا ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
  • 27ویں آئینی ترمیم، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا آج سے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کل سے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان
  • چیف جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایت پر لاہور ہائیکورٹ میں ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم نافذ
  • جسٹس (ر) علی اکبر قریشی دوبارہ چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن مقرر
  • چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کی تقرری سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • مقامی حکومتوں کے تحفظ کیلئے قرارداد 27 ویں ترمیم میں شامل کی جائے: ملک احمد