سیلابی نقصانات کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، معین وٹو
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر معین وٹو نے مستقبل میں سیلاب کے خطرات سے نٹمنے کے لیے ڈیمز کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی نقصانات کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کی آبی ذخیرہ صلاحیت بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر معین وٹو نے کی، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین واپڈا نے اجلاس میں شرکت کی۔
معین وٹو نے کہا کہ مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، آئندہ سیلاب سے نقصانات روکنے کے لیے پیشگی اقدامات ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانی کا مؤثر انتظام غذائی، توانائی اور انسانی سلامتی سے براہ راست منسلک ہے، سیلابی پانی کے مؤثر استعمال اور ذخیرے کے لیے مربوط منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری کو مؤثرانداز میں فروغ دینا ہوگا تاکہ سیلابی انتظام میں بہتری لائی جا سکے، مؤثر واٹر مینجمنٹ ہی زرعی پیداوار اور ملکی معیشت کے استحکام کی ضمانت ہے۔
معین وٹو نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر آبی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مربوط اقدامات کریں گی، سیلابی نقصانات کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان معین وٹو نے کے لیے
پڑھیں:
آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، اولمپک خوابوں کے تحفظ کے لیے اقدامات
آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، اولمپک خوابوں کے تحفظ کے لیے اقدامات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز
نیویارک (سب نیوز )بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی بورڈ کے حالیہ اجلاس میں یو ایس اے کرکٹ کی جانب سے آئی سی سی کے آئین کے تحت ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث کیا گیا۔ ان خلاف ورزیوں میں فعال گورننس ڈھانچے کا فقدان، یو ایس اولمپک اینڈ پیرالمپک کمیٹی کے ساتھ نیشنل گورننگ باڈی کی حیثیت حاصل کرنے میں ناکامی، اور کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے اقدامات شامل ہیں۔
آئی سی سی نے واضح کیا کہ یہ معطلی کھیل کے طویل مدتی مفادات کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔ تاہم، یو ایس اے کی قومی ٹیموں کو آئی سی سی ایونٹس، بشمول لاس اینجلس 2028 اولمپک گیمز کی تیاریوں میں شرکت کا حق برقرار رہے گا۔ قومی ٹیموں کا انتظام عارضی طور پر آئی سی سی یا اس کے نمائندوں کے زیر انتظام ہوگا تاکہ کھلاڑیوں کی حمایت اور اولمپک شمولیت کی رفتار برقرار رہے۔
آئی سی سی نارملائزیشن کمیٹی یو ایس اے کرکٹ کے لیے معطلی ختم کرنے کے تقاضوں کا تعین کرے گی، جن میں گورننس اور آپریشنز میں واضح تبدیلیاں شامل ہوں گی۔ آئی سی سی نے یو ایس اے میں کرکٹ کی ترقی اور ایتھلیٹس کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یاد رہے کہ یو ایس اے کرکٹ کو 2024 کے آئی سی سی اجلاس میں رکنیت کے معیار کی عدم تعمیل پر نوٹس جاری کیا گیا تھا، لیکن وعدوں کے باوجود ترقی نہ ہونے پر یہ سخت قدم اٹھایاگیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچند برس میں پاکستان کا شمار دنیا کی نمایاں ڈیجیٹل معیشتوں میں ہوگا، وزیر آئی ٹی چند برس میں پاکستان کا شمار دنیا کی نمایاں ڈیجیٹل معیشتوں میں ہوگا، وزیر آئی ٹی پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی سے متعلق آئی ایم ایف کی اور شرط پوری کرنے میں پیشرفت بے قابو اسرائیل خطے کے امن کیلیے خطرہ بن گیا، مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا؛ ترک صدر وزیراعظم کی آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے فرانسیسی صدر کو پولیس نے روک لیا؛ پیدل سفر پر مجبور ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم