ملک بھر میں سیلابی خطرہ ختم ہو چکا،حالات بہتر ہو رہے ہیں، معین وٹو
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
وفاقی وزیر معین وٹو نے کہا ہے ملک بھر میں سیلابی خطرہ ختم ہو چکا ہے حالات بہتر ہو رہے ہیں،وفاقی و صوبائی حکومتیں بحالی کے کاموں پر مشترکہ اقدامات کر رہی ہیں،اپنے ویڈیوپیغام میں وفاقی وزیرکاتھا سیلاب زدہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اولین ترجیح ہے،زرعی اراضی اورفصلوں کے نقصانات کی تلافی کے اقدامات جاری ہیں،ان کا مزید کہنا تھا بحالی کے عمل میں شفافیت اورتیزرفتاری یقینی بنائی جائے گی،مقامی انتظامیہ اورحکومت مل کر متاثرہ علاقوں میں سہولیات بحال کر رہی ہیں ،مستقبل میں نقصانات کم کرنے کیلئے مؤثر فلڈ مینجمنٹ سسٹم پر کام جاری ہے-
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیئرمین این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کارروائیوں، نقصانات کا جائزہ لیا
چیئرمین این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کارروائیوں، نقصانات کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی جاری ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور نقصانات کا جائزہ لیا۔
این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے سیلاب متاثرہ اضلاع میں قائم امدادی کیمپس، میڈیکل کیمپس اور خیمہ بستیوں کا بھی دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمی سلیمان اور اے ڈی سی آر خانیوال خالدعباس نے چئیرمین این ڈی ایم اے کو بریفنگ دی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم خیمہ بستیوں کا دورہ، متاثرین کوامداد اور بحالی کی یقین دہانی کرائی، خیمہ بستیوں میں متاثرین کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں بشمول فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کو بھی سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کے لیے رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتا ہے؛ ٹرمپ کی پہلے مسلم میئر صادق خان کیخلاف ہرزہ سرائی لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتا ہے؛ ٹرمپ کی پہلے مسلم میئر صادق خان کیخلاف ہرزہ سرائی شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ، میٹنگ 25 ستمبر کو وائٹ ہا ئوس میں ہوگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی موجودگی... یو این ناکام،تنازعات حل نہیں کروا سکتا،امریکی صدر,پاک بھارت سمیت 7جنگیں رکوائیں،ٹرمپ غزہ میں فوری جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی ہونی چاہیے:انتونیو گوتریس اسرائیل کیخلاف کارروائی: امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور سپریم کورٹ، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم