Jasarat News:
2025-11-09@05:21:10 GMT

جاپانی ای وی کمپنی نے پسنجرو لاجسٹک رکشہ متعارف کرادیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جاپان کی معروف الیکٹرک وہیکل کمپنی ٹیراموٹرز نے پاکستان میں اپنا فلیگ شپ الیکٹرک تھری وہیلر کیورو (Kyoro)پسنجرو لاجسٹک رکشہ متعارف کرادیا ہے۔ یہ تھری وہیلر مسافروں کی آمدورفت اور لاجسٹکس دونوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ ’’کیورو‘‘ کی رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے، جو ایک چارج پر 200 کلومیٹر تک سفر کی صلاحیت رکھتی ہے، اور 11.

7 کلو واٹ آور بیٹری کی طاقت اسے مقامی سڑکوں کے لیے انتہائی موزوں بناتی ہے،جبکہ محض چار گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں آمد ٹیراموٹرز کے اس مشن کا ایک اہم سنگِ میل ہے جس کے تحت وہ ایشیا اور افریقہ میں پائیدار، سستی اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے۔ اپنی ترقیاتی حکمت عملی کے طور پر کمپنی پاکستان میں واحد ڈسٹری بیوٹر پارٹنرز کی تلاش میں ہے تاکہ ماحول دوست اور جدید ٹرانسپورٹ کے تصور کو فروغ دیا جا سکے۔ پڑوسی ملک کی تین وہیلر مارکیٹ میں کامیابی کے بعد کمپنی کو یقین ہے کہ ’’کیورو‘‘ پاکستان میں بھی ڈرائیورز کی آمدنی بڑھانے اور سستی و جدید شہری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔اس موقع پر ٹیراموٹرز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر گو سوزوکی نے کہا کہ ”بطور ایک جاپانی کمپنی ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنی جدید ای وی ٹیکنالوجی اور قابلِ اعتماد انجینئرنگ پاکستان لا رہے ہیں۔ ہم پاکستان کو ان اہم منڈیوں میں سے ایک سمجھتے ہیں جہاں ہم ایشیا میں پائیدار سفری سہولتوں کے منظرنامے کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ ’کیورو‘ کے آغاز اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ہمارا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا، ایندھن پر انحصار کم کرنا اور ایک صاف ستھرا،ماحول دوست اور زیادہ مؤثر ٹرانسپورٹ نظام قائم کرنا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان میں

پڑھیں:

بارشوں کی کمی برقرار رہی تو تہران کو خالی کرنا پڑ سکتا ہے: ایرانی صدر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں جلد بارش نہ ہوئی تو دارالحکومت تہران کو شدید آبی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے نتیجے میں شہر کو خالی کرانے کی نوبت بھی آسکتی ہے۔

جمعرات کو مغربی ایران کے شہر سَنندج کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ حکومت ایک ساتھ معاشی، ماحولیاتی اور سماجی بحرانوں سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔

ایرانی صدر نے قحط سالی کے باعث پیدا ہونے والے پانی کے بحران کو ملک کے سنگین ترین قدرتی چیلنجز میں سے ایک قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ ’اگر بارش نہ ہوئی تو اگلے ماہ تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنی پڑے گی،اگر خشک سالی جاری رہی تو ہم پانی سے محروم ہو جائیں گے اور شہر کو خالی کرانا پڑے گا‘۔

انہوں نے پانی اور توانائی کے وسائل کے بہتر انتظام اور تحفظ کی فوری ضرورت پر زور دیا اور موجودہ صورتحال کو ’انتہائی تشویشناک‘ قرار دیا۔

خیال رہے کہ تہران کو پانی کی فراہمی 5 بڑے ڈیموں، لار، ماملو، امیرکبیر، طالقان اور لتیان سے ہوتی ہے جن میں سب سے بڑا امیرکبیر ڈیم ہے۔

تہران واٹر اتھارٹی نے 20 جولائی کو خبردار کیا تھا کہ دارالحکومت کو پانی فراہم کرنے والے ذخائر گزشتہ ایک صدی کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے تہران واٹر اتھارٹی کے سربراہ بہزاد پارسا نے کہا تھا کہ اگر خشک موسم برقرار رہا تو ڈیموں میں موجود پانی صرف 2 ہفتوں تک ہی شہر کی ضرورت پوری کر سکے گا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت نیا ’’سندھ واٹر لا‘‘ متعارف کرانے کیلیے تیار
  • لندن میں سعودی فضائی کمپنی کی ورلڈ ٹریول مارکیٹ میں شرکت
  • ترکیہ‘ آیندہ برس تیز رفتار ٹرین متعارف کرنے کا اعلان
  • گوگل جیمینائی میں نیا فیچر متعارف، اب صارفین کی ای میلز اور دستاویزات تک رسائی ممکن
  • بارشوں کی کمی برقرار رہی تو تہران کو خالی کرنا پڑ سکتا ہے: ایرانی صدر
  • دنیا بھر میں جاپانی ’الیکٹرک سالٹ‘ کی دھوم، متعدد اہم ایوارڈز اپنے نام کر لیے
  • لاہور میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
  • پیپلز بس سروس کو سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا فیصلہ
  • واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، کمپنی نے یوزر نیم فیچر کے اجرا کی تاریخ بتادی
  • سرحد پار تجارت کے فروغ کے لئے’’ٹریڈ لیب‘‘ پلیٹ فارم متعارف