اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )  نائب   وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات  کیلئے  خصوصی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں۔ نیویارک میں  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 126 ممالک کے شہریوں  کیلئے   ویزا پرایئر ٹو ارائیول کیٹیگری متعارف کرائی، حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں  کیلئے  مزید اقدامات  کیلئے  بھی پرعزم ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوور سیز کو ایسی سہولتیں ضرور ملنی چاہئیں جو پاکستان   کیلئے ا ن کی خدمات کے برابر ہوں، بیرون ملک مقیم پاکستانی عالمی سطح پر پاکستان کی توانا آواز ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے مشنز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اصلاحات کا فائدہ پہنچانے کے  لئے کام کر رہے ہیں، دنیا بھر میں اپنے سفارتی مشنز کی تزین و آرائش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اوور سیز کے  لئے  کی گئی اہم اصلاحات میں سے ایک انہیں فوری انصاف کی فراہمی ہے، اوور سیز پاکستانیوں کو بذریعہ ویڈیو لنک شہادت ریکارڈ کرانے کی سہولت ہو گی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مقدمات کی پیروی  کیلئے  پاکستان واپسی کی ضرورت نہیں ہو گی۔  اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ درخواستیں اور ضروری دستاویزات آن لائن جمع کرائی جاسکیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایف بی آر کی جانب سے بطور فائلرز تسلیم کیا جائے گا۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ فائلرز تسلیم ہونے پر اوورسیز کے لیے بینکنگ اور کاروباری معاملات آسان ہوجائیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کے لیے جامعات اور میڈیکل کالجز میں کوٹہ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اور بلوچستان میں بورڈ آف ریوینیو نے اوورسیز سہولت مراکز قائم کیے ہیں، ہوائی اڈوں پر گرین چینل کی سہولت کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پاکستانیوں کو اسحاق ڈار اوور سیز نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کا 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے خصوصی اجلاس کچھ دیر میں وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں۔

وفاقی وزراء خواجہ آصف، بلال اظہر کیانی، رانا تنویر، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، عون چودھری ، ڈاکٹر شذرہ منصب، ریاض حسین پیر زادہ، قیصر احمد شیخ، ملک رشید احمد اجلاس میں شریک ہیں جبکہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وزیراعظم ہاؤس موجود ہیں۔

پیپلزپارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں

قبل ازیں تمام کابینہ ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی  گئی تھی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی اور دیگر اتحادیوں نے حکومت کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی تھی۔

ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے پیپلزپارٹی نے 8 میں سے 3 حکومتی تجاویز کی حمایت کی ہے، کمانڈ آف آرمڈ فورسز، آئینی عدالتوں کا قیام اور ججز کے تبادلوں کی شقوں پر اتفاق ہوگیا،حکومت نے نیا ڈرافٹ تیار کرلیا جس پر کابینہ غور کرے گی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم کا مسودہ آج ہی سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، این ایف سی، چیف الیکشن کمشنر تقرری، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کے عدالتی اختیارات پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

27ویں ترمیم میں مجوزہ ترامیم چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کو متعارف کرایا جائے گا، انصار عباسی کی رپورٹ

اتحادی جماعتوں میں بیوروکریٹس کی دہری شہریت اور وزارتوں کی وفاق کو واپس منتقلی کی شقوں پر بھی اتفاق نہیں ہو سکا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چوہدری بلال فاروق تارڑ ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ
  • بیرون ملک روزگار کیلئے جانیوالے افراد کیلئے رجسٹریشن کروانا لازم قرار
  • سندھ ہیومیو پیتھک کونسل کیلئے اسمبلی میں قرار داد پیش کرسکتے ہیں،کرن مسعود
  • پنجاب کے اہم شہر میں نادرا کا خواتین کیلئے پہلا مخصوص رجسٹریشن سینٹر قائم
  • محمد اسحاق شاہین کی جائیداد پر 16سال سے قبضہ، ملک گیر احتجاج کا آغاز
  • چیف جسٹس پاکستان کا بیرون ملک دورہ، جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے
  • پنجاب میں خصوصی افراد کیلئے وظیفہ مقرر کر دیا گیا
  • وفاقی کابینہ کا 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع
  • نئی سہولت کا آغاز اوورسیز پاکستانیوں کی سنی گئی
  • اوورسیز پاکستانیوں نے 3.4 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیے