ٹانک ،نامعلوم افرادکی فائرنگ، امن کمیٹی کے سربراہ قتل ،بھائی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹانک (صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں امن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین کو قتل کردیا گیا۔فائرنگ کا واقعہ ٹانک میں کوٹ خدک کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے امن کمیٹی کے صدر کے گھر پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او شبیر حسین شاہ نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے سربراہ صلاح الدین جاں بحق اور ان کے بھائی زخمی ہوئے ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ صلاح الدین کی لاش اور زخمی کو ہیڈکوارٹراسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ۔ ڈی پی او کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پرپہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امن کمیٹی کے
پڑھیں:
ٹانک میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 12 خوارج ہلاک، 15 جوان شہید
راولپنڈی:ٹانک میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر باردو سے بھری گاڑی ٹکرادی، نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ 'فتنہ الخوارج' کے دہشت گردوں نے 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب ضلع ٹانک میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کے سیکیورٹی حصار کو توڑنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کے مستعد اور فوری ردعمل نے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے خوارج کو نشانہ بنایا اور بارہ خوارج کو ہلاک کر دیئے۔
اسی دوران حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، دھماکے کی شدت سے چیک پوسٹ کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں وطن کے پندرہ بہادر سپوت شہید ہوگئے جن میں فوج کے بارہ جوان، دو پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری عہدیدار شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔