باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جب کہ پاک فوج نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے معصوم بچوں کی جانیں بچالیں۔

رپورٹ کے مطابق باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا ہوا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید اور 5 زخمی ہوگئے، بارودی مواد پھٹنے کا افسوسناک واقعہ27 ستمبر کو پیش آیا۔

بچے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے مواد سے کھیل رہے تھے کہ بارودی مواد پھٹ گیا، بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے زخمی بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا۔

زخمی بچوں  کا علاج پاک فوج کے ماہر ڈاکٹرز کے زیر نگرانی سی ایم ایچ پشاور میں جاری ہے، پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوع کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے۔

یہ سانحہ ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج نے علاقے میں کس طرح خطرناک بارودی جال بچھا رکھا ہے،فتنتہ الخوارج ماضی میں بھی مساجد اور گھروں کو ڈھال بنا کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔

وادی تیراہ میں بھی فتنہ الخوارج کے ذخیرہ شدہ باردوی مواد پھٹنے سے کئی معصوم شہری شہید اور 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، دھماکے کا یہ افسوسناک واقعہ ثابت کرتا ہے کہ خوارج شہری آبادیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

مقامی آبادی کے تعاون سے پاک فوج باجوڑ کے علاقوں کو بارودی مواد سے صاف کرنے کے لیے پر عزم ہے، عوام کے تعاون سے سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ ادارے باجوڑ کو فتنہ الخوارج کے خطرات سے جلد مکمل پاک کریں گے

باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکہ، پاک فوج کا بروقت ایکشن، معصوم بچوں کی جانیں بچا لی گئیں

باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا ہوا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید، 5 زخمی

بارودی مواد پھٹنے کا افسوسناک واقعہ27 ستمبر کو پیش آیا

بچے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے مواد سے… pic.

twitter.com/AB1Vd7SNY1

— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 28, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بارودی مواد پھٹنے فتنہ الخوارج کے پاک فوج

پڑھیں:

شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک

فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، ڈی آئی خان میں آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جس میں ان کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔

ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کلاچی ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد  ہلاک
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 خارجی ہلاک
  • بنوں، شہریوں پر حملے کی کوشش ناکام، فتن الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک
  • شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک
  • خوارج نوجوانوں کو ورغلاکر فوج کیخلاف اکساتے ہیں، دہشتگرد احسان اللہ
  • دہشتگرد احسان اللّٰہ کا فتنہ الخوارج سے متعلق بیان سامنے آگیا
  • ’فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو پاک فوج کے خلاف اکساتے ہیں‘، خارجی دہشتگرد کے انکشافات
  • پنجاب میں سیلاب اور اسموگ سے متاثرہ معصوم بچی عائشہ کی کہانی
  • کوٹلی: دکان میں بارود پھٹنے سے دھماکا، 3 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر کوٹلی ، اسکریپ کی دکان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی