یوٹیوبر ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
پاکستان کے مشہور یوٹیوبر کے جوا ایپ کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد نے کی۔
سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی جانب سے ان کے وکیل عثمان مشتاق عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل دیے۔
کیس کی سماعت کے دوران نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ وہ مکمل ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت چاہتے ہیں۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر تمام ریکارڈ پیش کیا جائے۔ عدالت نے سماعت کو 2 اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔
یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے سعد الرحمان کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔
جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
وکیل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، وزیر اعلی کو تفصیل فراہم کر دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں رجوع کر سکے۔
Ansa Awais Content Writer