میرا پانی میرا پیسا، کسی کو کیا تکلیف ہے، مشورہ اپنے پاس رکھیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
میرا پانی میرا پیسا، کسی کو کیا تکلیف ہے، مشورہ اپنے پاس رکھیں: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
فیصل آباد (آئی پی ایس )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے میرا پانی میرا پیسا، کسی کو اس سے کیا تکلیف ہے، پنجاب کو مشورہ دینے والے اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا جب نواز شریف پر سخت وقت آیا تو تمام رہنما سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے تھے، رانا ثنا اللہ پر منشیات کا بے بنیاد مقدمہ بنایا گیاان کا کہنا تھا پنجاب اپنے عوام کو یورپ جیسی ٹرانسپورٹ فراہم کر رہا ہے،
الیکٹرک بسیں چھوٹے شہروں اور بڑے شہروں میں لائیں گے، میں اپنے شہریوں پر بوجھ نہیں ڈالتی، الیکٹرک بسوں کا کرایہ صرف بیس روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کے لیے 150 الیکٹرک بسیں لائی ہوں، چند ہفتوں میں فیصل آباد میں میٹرو کی تعمیر شروع ہو جائے گی، وہ وقت دور نہیں جب فیصل آباد لاہور سے زیادہ ترقی یافتہ شہر ہو گا۔ راولپنڈی میں جدید الیکٹرک ٹرینیں لائیں گے، جھنگ اور چنیوٹ کو بھی الیکٹرک بسیں ملیں گی۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ میں تنقید کو ہمیشہ مثبت انداز میں لیتی ہوں لیکن پنجاب اور پنجاب کے عوام پر کسی صورت تنقید برداشت نہیں کروں گی
، پنجاب اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔ان کا کہنا تھا ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے پیچھے نواز شریف اور شہبازشریف کا نام تاریخ میں لکھا جائیگا، جو دوسروں پر سیاہی اور جوتا پھینکنے کی ترغیب دیتے تھے آج ایک دوسریکو جوتا مار رہے ہیں، گالیاں دینے والے آج اپنے انجام کو پہنچے۔ ہماری توجہ عوام کی خدمت پر ہے، میرے لیے پنجاب کے شہری، ان کے املاک اور مال مویشی بہت اہمیت رکھتے ہیں، مخالفین سے قدرت بدلہ لے رہی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ اگر آپ سندھ میں کوئی کام کریں تو مجھے خوشی ہوتی ہے لیکن کچھ کرلو نا، پنجاب میں میٹرو بنی، اورنج لائن اور موٹروے بنیں، سڑکوں کا جال بچھایا، پنجاب نہریں نکالنے کی بات کرے توتکلیف کیوں ہو جاتی ہے، آپ کو کیا اعتراض ہے؟
پنجاب کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا تو آئی ایم ایف کے پاس جاکر شکایاتیں لگائی گئیں، برائے مہربانی پنجاب کے معاملات پر تنقید کرنا بند کریں، پنجاب کے سیکڑوں منصوبے گنوا سکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی میں چاروں صوبوں کو ایک جیسے پیسے ملتے ہیں، آپ پیسے کہاں لگاتے ہیں؟ مانگنے والا سلسلہ اب بند ہو جانا چاہیے، پنجاب نے آپ کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی، آپ بھی نہ کریں، آپ کے پاس ہر چیز کا حل کشکول لیکر کھڑے ہو جانا ہے؟مریم نواز کا کہنا تھا میں نے تو پانی چوری نہیں کرنا تھا، اپنے پانی سے چولستان کی زمین کو آباد کرنا تھا، میرا پانی، میرا پیسا ہے، آپ کو کیا تکلیف ہے، انھوں نے بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے پر اعتراض کیا، میں خاموش رہی، جہاں پنجاب اور یہاں بسنے والوں کے حق کی بات آئے گی تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں، پنجاب کو مشورہ دینے والے اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف بی آر کا ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے، سب کچھ بند: مطالبات کیا ہیں؟ نیتن یاہو کی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حماس کو معافی اور محفوظ راستہ دینے کی پیشکش علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات پی ٹی آئی جلسے میں قیادت کو جوتے اور لعنتیں، عمران اسماعیل و عامر کیانی کا سخت ردعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپنے پاس رکھیں کا کہنا تھا فیصل آباد مریم نواز میرا پانی میرا پیسا نے کہا کہ پنجاب کے کو کیا
پڑھیں:
گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف —فائل فوٹومسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے، کسی پارٹی نے یہاں کسی منصوبے کی اینٹ بھی نہیں لگائی، جس جی بی کو میں سینے سے لگا کر رکھتا تھا۔
گلگت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ کے باہر اس کی سڑکوں کا حلیہ دیکھا تو افسوس ہوا، جو منصوبے ہم نے شروع کیے تھے وہ مکمل کیوں نہیں ہوئے؟ آخر وہ پیسہ کہاں لگایا گیا؟
نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو سڑک میں نے شروع کی اسے خنجراب تک پہنچنا چاہیے تھا، ووٹ ملتا ہے یا نہیں، اللّٰہ جانتا ہے، ہم آپ کو ان چیزوں سے محروم نہیں کر سکتے۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ آپ ووٹ دیں گے یا نہیں دیں گے، میں تب بھی آپ کے لیے بات کروں گا، شہباز شریف اور مریم نواز دونوں کو کہوں گا کہ یہاں آئیں، ایئر پورٹ کو بڑا کر کے یہاں بوئنگ طیارے آنے چاہیے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے کہوں گا کہ ایئر پورٹ کو بڑا کریں گے، میں ہر دوسرے تیسرے مہینے یہاں آتا جاتا رہوں گا اور منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔
اس سے قبل نواز شریف بذریعہ طیارہ گلگت پہنچے تھے، وفاقی وزیر امیر مقام، سابق وزیرِ اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمٰن، کاظم پیرزادہ نواز شریف کے ہمراہ گلگت پہنچے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن شمس میر کے مطابق نواز شریف گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدواروں، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سے ملاقاتیں اور خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر الیکشن 7 جون کو ہو گا۔